نئی دہلی، 23 اپریل 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل 2021 (قومی پنچایتی راج دیوس) کے موقع پر دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سوامتوا یوجنا کے تحت ای۔ ملکیت کارڈوں کی تقسیم کاری کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر 4.09 لاکھ پراپرٹی مالکان کو ان کے ای۔پراپرٹی کارڈ دیے جائیں گے، اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں سوامتوا اسکیم کے نفاذ کا آغاز ہو جائے گا۔ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

وزیر اعظم قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر قومی پنچایت ایوارڈس 2021 بھی تفویض کریں گے۔ قومی پنچایت ایوارڈس 2021 درج ذیل زمروں کے تحت دیے جا رہے ہیں: دین دیال اپادھیائے پنچایت سشکتی کرن پروسکار (224 پنچایتوں کو)، ناناجی دیش مکھ راشٹریہ گورو گرام سبھا پروسکار (30 گرام پنچایتوں کو)، گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ ایوارڈ (29 گرام پنچایتوں کو)، بچوں کے موافق گرام پنچایت ایوارڈ (30گرام پنچایتوں کو) اور ای۔ پنچایت پروسکار (12 ریاستوں کو)۔

عزت مآب وزیر اعظم ایک بٹن پر کلک کرکے 5 لاکھ روپئے سے 50 لاکھ روپئے تک، ایوارڈس کی رقم (بطور امدادی عطیہ) منتقل کریں گے۔ یہ رقم ریئل ٹائم کی بنیاد پر پنچایتوں کے بینک کھاتے میں راست طور پر منتقل ہوگی۔ ایسا پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔

سوامتوا اسکیم کے بارے میں

وزیر اعظم کے ذریعہ سماجی معاشی اختیارکاری اور آتم نربھر دیہی بھارت کو فروغ دینے کے لئے ایک مرکزی علاقے کی اسکیم کے طور پر 24 اپریل، 2020 کو سوامتوا (مواضعات کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر تکنیک کے ساتھ نقشہ بندی) کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس اسکیم میں نقشہ بندی اور جائزے کے جدید تکنیکی وسائل کے استعمال سے دیہی بھارت میں تبدیلی کی اہلیت ہے۔ اس سے قرض اور دیگر مالی فوائد حاصل کرنے کے لئے دیہی عوام کے ذریعہ ملکیت کو ایک مالی اثاثے کے طور پر استعمال کرنے کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔ اس اسکیم میں 2021۔2025 کے دوران پورے ملک میں تقریباً 6.62 لاکھ مواضعات کو شامل کیا جائے گا۔

اسکیم کے شروعاتی مرحلے کو مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور پنجاب و راجستھان کے منتخبہ مواضعات میں 2020۔21 کے دوران نافذ کیا گیا تھا۔

 

  • Sangameshwaran alais Shankar January 23, 2022

    Jai Namo Namo 🙏🙏🙏
  • Prabhat Singh January 23, 2022

    जय श्री राम
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Blood boiling but national unity will steer Pahalgam response: PM Modi

Media Coverage

Blood boiling but national unity will steer Pahalgam response: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in an accident in Mandsaur, Madhya Pradesh
April 27, 2025
QuotePM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister, Shri Narendra Modi, today condoled the loss of lives in an accident in Mandsaur, Madhya Pradesh. He announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 to the injured.

The Prime Minister's Office posted on X :

"Saddened by the loss of lives in an accident in Mandsaur, Madhya Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi"