وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 ستمبر 2021 ،صبح 10:30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گوا میں بالغ آبادی کے لئے پہلی ڈوز کی 100 فیصد کوریج کے مکمل ہونے پر کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے حفظان صحت کے کارکنان اور فیضیافتگان کے ساتھ تبادلہ خیال کریںگے۔
ریاستی حکومت نے جو کوششیں کی ہیں اس کے نتیجے میں ٹیکہ کاری کی کوریج میں کامیابی ملی ہے جس میں کمیونٹی موبیلائزیشن اور گراس روٹ تک رسائی ، ترجیحی گروپوں جیسے کام کی جگہ پر ٹیکہ کاری ، اولڈ ایج ہومز، دیویانگ جنوں وغیرہ کے لئے نشانزد ٹیکہ کاری کے لئے تسلسل کے ساتھ ٹیکہ اتسو کا انعقاد اور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ شکوک و شبہات اور خدشات کو دور کرنے کے لئے مسلسل کمیونٹی کے ساتھ روابط شامل ہے۔ ریاست نے ٹیکہ کاری کی تیزی سے کوریج کے لئے طوفان تاوتے جیسے چیلنجوں پر بھی قابو پالیا۔
گوا کے وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔