Quoteوزیراعظم جل جیون مشن ایپ اور راشٹریہ جل جیون کوش لانچ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 02 اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل جیون مشن کے تعلق سے گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں/ گاؤں میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی سے متعلق کمیٹیوں (وی ڈبلیو ایس سی) کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم جل جیون مشن ایپ  بھی لانچ کریں گے تاکہ اسٹیک ہولڈرز میں بہتر انداز میں بیداری پیدا کی جاسکے اور مشن کے تحت  آنے والی اسکیموں کو زیادہ شفاف اور جوابدہ بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم راشٹریہ جل جیون کوش کا بھی افتتاح کریں گے ، جہاں کوئی بھی فرد ، ادارہ ، کارپوریٹ ، یا انسان دوست ، خواہ وہ بھارت میں ہو یا بیرون ملک میں ، دیہی علاقوں میں واقع ہر گھر ، اسکول ، آنگن واڑی مراکز ، آشرم شالا ، اور دیگرعوامی ادارے میں نل کے پانی کے کنکشن کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے اور اپنے طور سے تعاون کرسکتا ہے۔

جل جیون مشن کے تعلق سے ملک بھر میں دن کے دوران گرام سبھا بھی منعقد ہوں گی۔ان  گرام سبھاؤں میں گاؤں کے پانی کی فراہمی کے نظام کے سلسلے میں منصوبہ بندی اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گااور یہ گرام سبھائیں  پانی کی طویل مدتی حفاظت کے لیے بھی کام کریں گی۔

پانی سمیتیوں/وی ڈبلیو ایس سی کے بارے میں

پانی سمیتی گاؤں کے پانی کی فراہمی کے نظام کی منصوبہ بندی ، نفاذ ، انتظام وانصرام ، کارگزاریوں اور دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ، اس طرح ہر گھر کو باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر صاف نل کا پانی مہیا کرایا جاتا ہے۔

چھ لاکھ سے زیادہ دیہی علاقوں میں سے ، پانی سمیتیوں/ وی ڈبلیو ایس سی تقریباً 3.5 لاکھ دیہاتوں میں تشکیل دی گئی ہیں۔ 7.1 لاکھ سے زائد خواتین کو فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے ذریعے پانی کے معیار کو جانچنے کی تربیت دی گئی ہے۔

جل جیون مشن کے بارے میں

15 اگست ، 2019 کو ، وزیر اعظم نے ہر گھر کو صاف نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے جل جیون مشن کا اعلان کیا تھا۔ مشن کے آغاز کے وقت ، صرف 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی  کرائی جا سکی تھی۔

عالمی وبا کووڈ-19کے باوجود ، پچھلے دو سالوں میں ، 5 کروڑ سے زیادہ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ آج تک، تقریباً8.26 کروڑ (43 فیصد)دیہی علاقے کے  گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی  کرائی گئی ہے۔ 78 اضلاع کے ہر دیہی گھر ، 58 ہزار گرام پنچایتوں اور 1.16 لاکھ دیہاتوں میں نل کے پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔ اب تک، 7.72 لاکھ (76فیصد)اسکولوں اور 7.48 لاکھ (67.5فیصد)آنگن واڑی مراکز میں نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس‘ کے وژن کو سمجھنے کے لیے ، اور حاشیے پر پڑے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانےکی منشا اور نیت کوزمینی سطح پر نافذ کرتے ہوئے ، جل جیون مشن کو ریاستوں کے ساتھ مل کر3.60 لاکھ کروڑ کے بجٹ کو منظور کرتے ہوئے لاگو کیا گیا ہے۔  مزید یہ کہ ، 2021-22 سے 2025-26 کی مدت کے لیے دیہاتوں میں  نلوں کے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے لیے 15 ویں فنانس کمیشن کے تحت 1.42 لاکھ کروڑ روپے پی آر آئیز کو مجوزہ گرانٹ کے طور پر مختص کیے گئے ہیں۔

 

  • kumarsanu Hajong September 07, 2024

    Mahatma Gandhi on 🔥
  • Jayesh Prabhakar Waghulde January 19, 2023

    Just Like Highways and Metros Open Public University Hospitals and Schools and Colleges.... Unlike previous Leaders Inaugurating Private For Profit Hospitals and other such Non Public Event Openings in Maharashtra........
  • शिवकुमार गुप्ता February 03, 2022

    जय भारत
  • शिवकुमार गुप्ता February 03, 2022

    जय हिंद
  • शिवकुमार गुप्ता February 03, 2022

    जय श्री सीताराम
  • शिवकुमार गुप्ता February 03, 2022

    जय श्री राम
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 فروری 2025
February 24, 2025

6 Years of PM Kisan Empowering Annadatas for Success

Citizens Appreciate PM Modi’s Effort to Ensure Viksit Bharat Driven by Technology, Innovation and Research