نئی دہلی، 20مئی 2021/ وزیراعظم جناب نریندرمودی 21 مئی 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وارانسی کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اور دیگر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں سے بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم، پنڈت راجن مشرا کووڈ اسپتال، جو حال ہی میں ڈی آر ڈی او اور بھارتی فوج کی مشترکہ کوششوں کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا، سمیت ورانسی کے متعدد کووڈ اسپتالوں کے کا م کا جائزہ لیں گے۔ وہ ضلع میں غیر کووڈ اسپتالوں کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم وارانسی میں کووڈ کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں اور مستقبل کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔