نئی دہلی، 21 جنوری 2022/ وزیراعظم جناب نریندرمودی 22 جنوری 2022 کو صبح 11 بجے مختلف ضلعوں کے ضلع افسران(ڈی ایم)سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم اضلاع میں سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں براہ راست فیڈبیک لیں گے۔ اس بات چیت سے کاموں کو نمٹانے کا جائزہ لینے اور چیلنجوں کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔
اس کا مقصد سبھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ضلعوں میں مختلف محکموں کے ذریعہ مشن موڈ میں مختلف اسکیموں کی تکمیل کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں ترقی اور فروغ میں سستی اور ڈھیلے پن کو دور کرنے کے لئے مسلسل کئی اقدام اٹھائے ہیں۔ یہ تمام شہریوں کے معیار زندگی کو اوپر اٹھانے اورسبھی کے لئے شمولیت والی ترقی کو یقینی بنانے کی حکومت کے عزم کے مطابق ہے۔