وزیر اعظم جناب نریندر مودی گلوبل آئل اینڈ گیس سیکٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران اور ماہرین کے ساتھ 20 اکتوبر 2021 کو شام 6 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  بات چیت کریں گے۔ یہ چھٹا ایسا سالانہ بین رابطہ ہے جو 2016 میں شروع ہوا اور یہ تیل اور گیس کے شعبے میں عالمی رہنماؤں کی شرکت کی نشاندہی کرتا ہے جو شعبے کے اہم مسائل پر غور کرتے ہیں اور ہندستان کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانی شعبے تلاش کرتے ہیں۔

 

اس بات چیت کا وسیع موضوع صاف نمو اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ بات چیت ہندستان میں ہائیڈروکاربن سیکٹر میں ریسرچ اور پیداوار کی حوصلہ افزائی، توانائی کے رُخ پر آزادی، گیس پر مبنی معیشت، صاف اور توانائی کے موثر حل کے ذریعے اخراج میں کمی، گرین ہائیڈروجن معیشت،بائیو فیول کی پیداوار میں اضافہ اور اضافی دولت کی تخلیقجیسے شعبوں پر مرکوز رہے گی۔معروف کثیر ملکی تنظیموں اور بین اقوامی تنظیموں کے سی ای او اور ماہرینخیالات کے تبادلے میں حصہ لیں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر پٹرولیم اور قدرتیگیس موجود ہوں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones