وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم جولائی کو صبح 11 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ’ڈجیٹل انڈیا‘ کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔
یہ پروگرام ، یکم جولائی 2015 کو وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے ’ڈجیٹل انڈیا‘ پروگرام کے چھ برس مکمل ہونے کے موقع پر ، الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ’ڈجیٹل انڈیا‘ نیو انڈیا کی کامیابی کی سب سے بڑی داستانوں میں سے ایک ہے — جس نے خدمات کی فراہمی، حکومت کو شہریوں کے نزدیک لانے، شہریوں کی شمولیت کو بڑھا وا دینے اور عوام کی اختیار کاری میں مدد فراہم کی ہے۔
اس موقع پر الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر بھی موجود ہوں گے۔