خواتین کی قیادت میں حاصل کی جانے والی ترقی کی سمت میں ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعظم پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر کا آغاز کریں گے
1اگلے تین برسوں میں خواتین کے خود امدادی گروپس (ایس ایچ جیز) کو 15,000 ڈرون فراہم کیے جائیں گے
وزیر اعظم ایمس دیوگھر میں تاریخی 10,000 ویں جن اوشدھی کیندر کو وقف کریں گے
وزیر اعظم ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے پروگرام کا بھی آغاز کریں گے
دونوں اقدامات اس سال یوم آزادی کی تقریر کے دوران وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ وعدوں کی تکمیل کی نشاندہی کرتے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں شروع کی جا رہی ہے جس کا مقصد حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں میں 100 فیصد عمل درآمد کے  ہدف کو حاصل کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام مطلوبہ استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔

وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ خواتین کی قیادت میں ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر کا آغاز کریں گے۔ یہ خواتین کے خود امدادی گروپس (ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرے گا تاکہ اس ٹیکنالوجی کو ان کے ذریعہ معاش کی مدد کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اگلے تین سالوں کے دوران خواتین کے ایس ایچ جیز کو 15,000 ڈرون فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کو ڈرون اڑانے اور استعمال کرنے کی ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام سے زراعت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

صحت کی دیکھ بھال کو سستی اور آسانی سے قابل رسائی بنانا وزیر اعظم کے صحت مند ہندوستان کے وژن کا سنگ بنیاد رہا ہے۔ اس سمت میں ایک اہم اقدام جن اوشدھی کیندر کا قیام ہے تاکہ سستی قیمتوں پر ادویات دستیاب ہوسکیں۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ایمس، دیوگھر میں تاریخی 10,000 ویں جن اوشدھی کیندر کو وقف کریں گے۔ مزید برآں، وزیر اعظم ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے پروگرام کا بھی آغاز کریں گے۔

خواتین کے ایس ایچ جیز کو ڈرون فراہم کرنے اور جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے ان دونوں اقدامات کا اعلان وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران کیا تھا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.