ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین تقریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی  18  جنوری  2024  کو  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  دن میں ساڑھے بارہ بجے  وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر  وزیراعظم ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

ملک بھر سے  وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں مستفیدین تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی ممبران اور مقامی سطح کے نمائندے بھی  شامل ہوں گے۔

15 نومبر 2023  کو  اس کے آغاز کے بعد سے وزیراعظم  نے  ملک بھر میں  وکست بھارت سنکلپ یاترا کے  مستفیدین کے ساتھ  مستقل  طور پر بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت  ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعہ پانچ مرتبہ ہوئی ہے۔ پہلی بات چیت  30  نومبر  ،دوسری  9 دسمبر ، تیسری 16  دسمبر  ، چوتھی 27  دسمبر 2023  اور پانچویں 8 جنوری 2024  کو ہوئی تھی۔ وزیراعظم  نے  لگا تار  دو دن  تک  وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین کے ساتھ  فیزیکل طور پر  بات چیت کی۔ یہ بات چیت انہوں نے  پچھلے  مہینے  وارانسی کے اپنے  دورے کے دوران کی تھی۔

ملک بھر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا  اس مقصد  کے ساتھ کی جا رہی ہے، تاکہ  اس بات کو یقینی بنا کر  حکومت کی  اہم اسکیموں کی  صد فیصد  حصولی  کو  کامیاب بنایا جاسکے، جس سے کہ  ان اسکیموں کے فائدے  ایک مقررہ وقت میں  سبھی  نشان زد مستفیدین تک پہنچ سکیں۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکاء  کی تعداد 15  کروڑ سے تجاوز  کر گئی ہے۔ یہ  یاترا کی کامیابی کا ایک ثبوت ہے، جس سے  زمینی سطح پر  ایک اچھا  اور مثبت  اثر پڑ رہا ہے، جو  وکست بھارت کے  ایک مشترکہ ویژن کی جانب ملک بھر کے عوام کو متحد کر رہا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi