وزیر اعظم جناب نریندر مودی 06؍اکتوبر کو 12:30 بجےمدھیہ پردیش میں سوامتوا اسکیم کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اسکیم کے تحت 1,71,000 مستحقین میں ای- پراپرٹی کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔
تقریب کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔
سوامتوا اسکیم کے بارے میں
سوامتوا، وزارت پنچایتی راج کی ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جس کا مقصد دیہی آبادی پر مشتمل علاقوں کے مکینوں کو جائیداد کے حقوق فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی طرح قرضوں اور دیگر مالی فوائد کے لیے جائیداد کو مالی اثاثہ کے طور پر استعمال کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔ اس کا مقصد جدید سروے کرنے والے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی علاقوں کی زمینوں کی حد بندی کرنا ہے۔ اس اسکیم نے ملک میں ڈرون مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کو بھی فروغ دیا ہے۔
मध्य प्रदेश के ग्रामीण क्षेत्रों के हजारों लोग कल ई-प्रॉपर्टी कार्ड के साथ अपनी संपत्ति का मालिकाना हक प्राप्त करेंगे। दोपहर 12.30 बजे वीडियो कॉन्फ्रेंसिंग के जरिए ऐसे कई लाभार्थियों से संवाद का सुअवसर भी मिलेगा। https://t.co/YhjIzBhaWb
— Narendra Modi (@narendramodi) October 5, 2021