نئی لّی ، 25 اکتوبر / وزیر اعظم پردھان منتری سوا ندھی اسکیم کے اتر پردیش کے فیض کنندگان کے ساتھ 27 اکتوبر صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے ۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں گے ۔
پی ایم اسٹریٹ وینڈرس آتم نربھر ندھی ( پی ایم سوا ندھی ) اسکیم کووڈ – 19 سے متاثرہ غریب ریڑھی پٹری والوں کو ، اُن کی روزی کی سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد کے لئے یکم جون ، 2020 ء کو شروع کی گئی تھی ۔ اب تک اِس اسکیم کے تحت 24 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ، جن میں سے 12 لاکھ سے زیادہ کو منظوری دے دی گئی ہے اور تقریباً 5.35 لاکھ قرض جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ریاست اتر پردیش میں 6 لاکھ سے زیادہ درخواستیں دی گئی ہیں ، جن میں 3.27 لاکھ کو منظوری دے دی گئی ہے اور 1.87 لاکھ کو قرضے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
اس گفتگو میں پوری ریاست اتر پردیش کے اسکیم سے فیض حاصل کرنے والے شامل ہوں گے ۔ اسے براہ است ڈی ڈی نیوز پر نشر کیا جائے گا ۔