’’جن اوشدھی دیوس‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 مارچ کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جن اوشدھی کیندر کے مالکان اور اسکیم کے مستفیضین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے خطاب کے بعد بات چیت ہوگی۔ اس پروگرام کا موضوع ’’جن اوشدھی-جن اپیوگی‘‘ ہے۔
جنرک ادویات کے استعمال اور جن اوشدھی پریوجنا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یکم مارچ سے ملک بھر میں جن اوشدھی ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اس ہفتہ جن اوشدھی سنکلپ یاترا، ماتری شکتی سمان، جن اوشدھی بال متر، جن اوشدھی جن جاگرن ابھیان، آؤ جن اوشدھی متر بنیں اور جن اوشدھی جن آروگیہ میلہ جیسے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔
ادویات کو شہریوں کے لیے کفایتی اور قابل رسائی بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اب ملک بھر میں 8600 سے زیادہ جن اوشدھی اسٹورز ہیں، جو تقریباً ہر ضلع کا احاطہ کرتے ہیں۔