نئی دہلی،5مارچ  :وزیراعظم جناب نریندرمودی نئی دہلی سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ 7مارچ، 2020کو جن اوشدھی دیوس تقریبات میں حصہ لیں گے ۔ جناب مودی 7پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری  یوجنا کیندروں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ اس اسکیم کی حصولیابیوں کو منانے اسے مزید جہت دینے کے لئے ہندوستان بھرمیں 7مارچ ،کو جن اوشدھی دیوس منانے کی تجویز ہے ۔ وزیراعظم مخصوص اسٹورس میں مستفیدین اور اسٹورمالکان کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ ہرجن اوشدھی آوٹ لیٹ دوردرشن کے ذریعہ وزیراعظم کے پیغام کونشربھی کرے گا۔ مخصوص اسٹورس میں ڈاکٹروں میڈیا کے افراد دواسازوں اور مستفیدین کے ساتھ پینل مذاکرات کابھی اہتمام کیاجائے گا۔ یہ پینل مذاکرات ان دواوں کے بارے میں ہوگا ۔

کیمیکلز اورکھادوں کے مرکزی وزیرجناب ڈی وی سدانندگوڑاوارانسی میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کیندرمیں شرکت کریں گے ۔ جہازرانی کے مرکزی وزیرمملکت اور کیمیکلز اورکھادوں کے مرکزی وزیرمملکت جناب من سکھ لکشمن بھائی منڈوایاجموں وکشمیرکے پلوامہ میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کیندرمیں شرکت کریں گے ۔

جن اوشدھی کیندردنیا کے سب سے بڑے خوردہ فارما کیندرسمجھے جاتے ہیں جہاں 700اضلاع میں تقریبا 6200آوٹ لیٹس ہیں ۔ 20-2019کے مالی سال میں ان آوٹ لیٹس میں  390کروڑروپے سے زیادہ کی فروخت ہوئی اور عام شہریوں کی لگ بھگ 2200کروڑروپے کی بچت ہوئی ۔ یہ اسکیم پائیداراورمستقل کمائی کے ساتھ خود روزگار کاایک اچھاوسیلہ ہے ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi