نئی دہلی 04 اکتوبر2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی پانچ اکتوبر 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے اندراگاندھی پر تشٹھان لکھنؤ، اترپردیش میں ’’آزادی ایٹ-75 نیا شہری ہندوستان: شہری منظرنامے میں کایا پلٹ‘‘ کانفرنس اور ایکسپو کاافتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم اترپردیش کے 75 ضلعوں میں 75 ہزار مستفدین کو پردھان منتری آواس یوجنا۔ شہری (PMAY-U) مکانات کی چابیاں ڈیجیٹل طریقے سے سونپیں گے اور اترپردیش میں اسکیم کے مستفدین سے ورچوئل طور پر بات چیت بھی کریں گے۔ وہ سمارٹ سٹی مشن اور AMRUT کے تحت اترپردیش کے 75 شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے/ سنگ بنیاد رکھیں گے: لکھنؤ، کانپور، وارانسی ، پریاگ راج ، گورکھپور، جھانسی اور غازی آباد سمیت سات شہروں کے لئے ایف اے ایم ای-2 کے تحت 75 بسوں کو روانہ کریں گے: اور ایک کافی ٹیبل بک کا اجراء کریں گے جس میں حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے مختلف فلیگ شپ مشنوں کے تحت عمل میں آنے والے 75 پروجیکٹوں کی تفصیل موجود ہے۔ وہ ایکسپو میں قائم تین نمائشوں کو بھی دیکھیں گے۔ وزیر اعظم بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی (BBAU)، لکھنؤ میں جناب اٹل بہاری واجپئی چیئر کا بھی اعلان کریں گے۔

مرکزی وزیر دفاع، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر اور اترپردیش گورنر اور وزیر اعلیٰ اس موقع پر موجود ہوں گے۔

کانفرنس کم۔ ایکسپو کے بارے میں

کانفرنس کم ایکسپو کا اہتمام ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت پانچ اکتوبر سے سات اکتوبر 2021 تک، آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کررہی ہے۔ اس موقع پر شہری منظرنامے میں کایا پلٹ ہے اور خاص توجہ اترپردیش میں ہونے والی کایا پلٹ پر مرکوز ہوگی۔ تمام ریاستیں اور مرکزی انتظام والے علاقے کانفرنس کم ایکسپو میں حصہ لیں گے جس سے انھیں ایک دوسرے کے تجربات سے آگاہ ہونے اور مزید کاموں کے لئے عزم اور سمت ملے گی۔ کانفرنس کم ایکسپو میں تین نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے:۔

  1. نیو اربن انڈیا کے وان سے نمائش: کایا پلٹ لانے والے اربن مشن کی حصولیابیاں اور مستقبل کے عزائم پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس میں گزشتہ سات برسوں میں فلیگ  شپ اربن مشنز کے تحت حاصل کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا اور مستقبل کے بارے میں بنایا جائے گا کہ کیا اقدامات کئے جانے ہیں۔
  2. انڈیا ہاؤسنگ ٹیکنالوجی میلہ (IHTM) کے نام سے گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج انڈیا کے تحت 75 اختراعی تعمیراتی ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی جہاں دیسی طور پر فروغ دی گئی اختراعی تعمیراتی ٹیکنالوجی، سامان اور طریقہ کار کے بارے میں بنایا جائے گا۔
  3. 2017 کے بعد اترپردیش میں فلیگ شپ اربن مشن کے تحت کارکردگی کی نمائش اور مستقبل کے منصوبوں کو ’’یوپی ایٹ-75: اترپردیش میں شہری منظرنامے میں کایا پلٹ‘‘ موضوع کے تحت اجاگر کیا جائے گا۔

ان نمائشوں میں فلیگ شپ اربن مشنز کے تحت اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ نمائش کاروں کے موضوعات میں صاف ستھرا شہری ہندوستان، واٹر سیکیور سٹیز، سب کے لئے مکان، نئی تعمیراتی ٹیکنالوجیز، سمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ، پائیدار نقل وحرکت اور شہروں میں روزگار کے مواقع جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

کانفرنس کم ایکسپو دودن کے لئے ۔ چھ اکتوبر سے سات اکتوبر تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar

Media Coverage

'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister remembers Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary
January 03, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembered the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary today. Shri Modi remarked that she waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance.

In a post on X, Shri Modi wrote:

"Remembering the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary! She waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance. She inspired generations to stand against oppression and fight for freedom. Her role in furthering women empowerment is also widely appreciated."