IAADB is being organised in line with PM’s vision to develop and institutionalise a flagship global cultural initiative in the country
Different theme based exhibitions to be showcased on each day of the week during IAADB
PM to inaugurate Aatmanirbhar Bharat Centre for Design (ABCD) at Red Fort
Strengthening the vision of ‘vocal for local’, ABCD to empower the artisan communities with new designs and innovations
PM to also inaugurate Samunnati - The Student Biennale

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 دسمبر 2023 کو شام 4 بجے کے قریب لال قلعہ میں منعقد ہونے والے پہلے انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن بیئن نیل (آئی اےاے ڈی بی)2023 کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم لال قلعہ میں آتم نر بھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن اور دی اسٹوڈینٹ بیئن نیل -سمُنّتی کا بھی افتتاح کریں گے۔

آئی اے اے ڈی بی کا اہتمام 9 سے 15 دسمبر 2023 تک واقع لال قلعہ نئی دہلی میں   کیا جا رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی میوزیم ایکسپو (مئی 2023) اور فیسٹیول آف لائبریریز (اگست 2023) جیسے اہم اقدامات کی  بھی  پیروی کرتا ہے جو حال ہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ آئی اے اے ڈی بی کو ثقافتی مکالمے کو مضبوط بنانے کے لیے فنکاروں، معماروں، ڈیزائنروں، فوٹوگرافروں، جمع کرنے والوں، آرٹ کے پیشہ ور افراد اور عوام کے درمیان ایک جامع بات چیت شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ابھرتی ہوئی معیشت کے حصے کے طور پر آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن کے تخلیق کاروں کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے راستے اور مواقع بھی فراہم کرے گا۔

آئی اے اے ڈی بی میں ہفتے کے ہر دن مختلف تھیم پر مبنی نمائشوں کا مظاہرہ کرے گا:

دن 1: پرویش – رائٹ آف پیسج: ڈورز آف انڈیا

دن 2: باغ بہار: کائنات کے  جیسے باغیچے : ہندوستان کے باغات

  دن3: سمپرواہ : برادریوں کا سنگم: ہندوستان کی باؤلیاں

دن 4: استھاپتیہ: اینٹی فریجائل الگورتھم: ہندوستان کے مندر

دن 5: وِسمیے:  کریٹیو  کراس اوور: آزاد ہندوستان کی فن تعمیر کا چمتکار

دن 6: دیشج بھارت ڈیزائن: دیسی ڈیزائن

  دن7: سمتو: تعمیر کو شکل دینا: فن تعمیر میں خواتین کے رول کی ستائش کرنا

آئی اے اے ڈی بی میں مندرجہ بالا تھیمز پر مبنی پویلین، پینل ڈسکشن، آرٹ ورکشاپس، آرٹ بازار، ہیریٹیج واک اور ایک متوازی اسٹوڈینٹ بیئن نیل شامل ہوں گے۔ للت کلا اکادمی میں اسٹوڈینٹ بیئن نیل (سمنتی) طلباء کو اپنے کام کی نمائش کرنے، ہم عمروں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کرنے اور ڈیزائن مقابلہ، وراثت کی نمائش، انسٹالیشن ڈیزائن، ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے آرکیٹیکچر کمیونٹی کے اندر قابل قدر تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ آئی اے اے ڈی بی 23 کو ملک کے لیے ایک اہم انعقاد ثابت ہونے والا ہے کیونکہ یہ بیئن نیل پس منظر نامے میں ہندوستان کے داخلے کا آغاز کرے گا۔

وزیر اعظم کے ‘ووکل فار لوکل’ کے وژن کے مطابق لال قلعہ پر ‘آتم نر بھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن’ قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ ہندوستان کے منفرد اور مقامی دستکاریوں کی نمائش کرے گا اور کاریگروں اور ڈیزائنروں کے درمیان باہمی تعاون کی جگہ فراہم کرے گا۔ ایک پائیدار ثقافتی معیشت کی راہ ہموار کرتے ہوئے، یہ کاریگر برادریوں کو نئے ڈیزائن اور اختراعات کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones