کانفرنس میں ملک بھر کے سول سروسز کے تربیتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے
یہ کانفرنس ملک بھر میں تربیتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور سرکاری ملازمین کے لیے تربیت سازی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں معاونت کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 جون 2023 کو صبح 10:30 بجے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر پرگتی میدان، نئی دہلی میں پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم سول سروس کی استعداد کار کے ذریعہ ملک میں  حکمرانی کے عمل اور پالیسی پر عمل درآمد کو بہتر بنانے کے حامی رہے ہیں۔ اس وژن کی رہنمائی میں، سول سروسز کی صلاحیت سازی کے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) – 'مشن کرم یوگی' شروع کیا گیا تاکہ صحیح  نقطہ نظر، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق سول سروس تیارکی جا سکے۔ یہ کانفرنس اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔

قومی تربیتی کانفرنس کی میزبانی کمیشن  برائے صلاحیت سازی کر رہا ہے جس کا مقصد سول سروسز کے تربیتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے تربیت سازی کے  بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں  مرکزی تربیتی اداروں ، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں ، علاقائی اور زونل تربیتی اداروں اور تحقیقی اداروں  کے تحت تربیتی اداروں کے 1500 سے زائد نمائندے  شرکت کریں گے ۔ مرکزی حکومت کے محکموں نیز  ریاستی و مقامی  حکومتوں کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ماہرین بھی بحث میں حصہ لیں گے۔

یہ تمام متنوع خیالات کے تبادلے کو فروغ دے گا، درپیش چیلنجوں اور دستیاب مواقع کی نشاندہی کرے گا، اور قابل عمل حل اور صلاحیت سازی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرے گا۔ کانفرنس میں آٹھ پینل مباحثے ہوں گے، جن میں سے ہر ایک سول سروسز کے تربیتی اداروں  سے متعلق اہم موضوعات جیسے فیکلٹی ڈیولپمنٹ، ٹریننگ امپیکٹ اسیسمنٹ اور کنٹینٹ ڈیجیٹائزیشن  وغیرہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi