Quoteہندوستان، نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 12 سے 14 دسمبر 2023 تک ، تین روز سالانہ جی پی اے آئی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے
Quoteجی پی اے آئی، 29 رکن ممالک کے ساتھ ایک کثیر فریقی پہل ہے، جو اے آئی سے متعلق ترجیحات پر جدید ترین تحقیق اور لاگو سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے

وزیراعظم نریندر مودی  12  دسمبر   2023  کو  شام کو تقریبا پانچ بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ، مصنوعی انٹلیجنس سے متعلق  عالمی شراکت داری  سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

جی پی اے آئی  ایک  کثیر  فریقی پہل ہے، جس میں  29  رکن ممالک ہیں، جس کا مقصد  اے آئی سے متعلق  تھیوری اور پریکٹس کے درمیان فرق کو ، اے آئی سے متعلق  ترجیحات  میں جدید ترین تحقیق  اور  لاگو سرگرمیوں  کی حمایت کرتے ہوئے، ختم کرنا ہے۔ ہندوستان 2024  میں  جی پی اے آئی  کی قیادت کر رہا ہے۔ 2020  میں  جی پی اے آئی کے  بانی  اراکین میں سے  ایک  ہونے کے ناطے،  جی پی اے آئی کی  موجودہ  آنے والی  سپورٹ چیئر ،  اور  2024  میں  جی پی اے آئی کے لئے قائدانہ  چیئر   کے طور پر ،  ہندوستان 12  سے 14  دسمبر  کے دوران  جی پی اے آئی کی  سالانہ   سربراہ کانفرنس کی  میزبانی کر رہا ہے۔

سربراہ کانفرنس کے  دوران  اے آئی  اور  عالمی صحت ،  تعلیم اور  مہارت ،  اے آئی اور  ڈاٹا  حکمرانی  اور  ایم ایل ورکشاپ کے علاوہ  دیگر موضوعات جیسے متنوع موضوات پر  بہت سے اجلاس  کا  انعقاد کیا جائے گا۔ سربراہ کانفرنس میں دیگر  قابل ذکر  عوامل میں تحقیقی  سمپوزیم، اے آئی  گیم چینجر ایوارڈ اور  انڈیا اے آئی  ایکسپو شامل ہیں۔

سربراہ کانفرنس میں  دنیا بھر سے  50  سے زیادہ جی پی اے آئی کے ماہرین اور  150  سے زیادہ مقررین  کے  شرکت کرنے کی توقع ہے۔ مزید بر آں دنیا بھر سے  اے آئی کے اعلی گیم چینجرس  مختلف  تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں  انٹیل،  ریلائنس جیو ، گوگل، میٹا،  اے ڈبلیو ایس ،یوٹّا، نیٹ ویئر، پی ٹی ایم،  مائیکرو سافٹ، ماسٹر کارڈ، این آئی سی، ایس ٹی پی آئی، اِممرس، جیو ہیپٹک، بھاشانی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  یووا اے آئی پہل کے تحت  انعام حاصل کرنے والے طلباء  اور  اسٹارٹ اپس بھی اپنے  اے آئی  ماڈلز  اور  حل  کی نمائش کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s fruit exports expand into western markets with GI tags driving growth

Media Coverage

India’s fruit exports expand into western markets with GI tags driving growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
We remain committed to deepening the unique and historical partnership between India and Bhutan: Prime Minister
February 21, 2025

Appreciating the address of Prime Minister of Bhutan, H.E. Tshering Tobgay at SOUL Leadership Conclave in New Delhi, Shri Modi said that we remain committed to deepening the unique and historical partnership between India and Bhutan.

The Prime Minister posted on X;

“Pleasure to once again meet my friend PM Tshering Tobgay. Appreciate his address at the Leadership Conclave @LeadWithSOUL. We remain committed to deepening the unique and historical partnership between India and Bhutan.

@tsheringtobgay”