امن کو برقرار رکھنے اور ایک متحرک بوڈو سوسائٹی کی تعمیر کے لیے زبان، ادب اور ثقافت پر ایک میگا ایونٹ
مہوتسومیں وزیر اعظم کی قیادت میں 2020 میں بوڈو امن معاہدے پر دستخط کے بعد سے بحالی اور لچک کے سفر کا جشن منایاجائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو،ایس اے آئی اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس، نئی دہلی میں، شام تقریباً 6:30 بجے، پہلے بوڈولینڈ مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

دو روزہ مہوتسو کا انعقاد 15 اور 16 نومبر کو کیا جا رہا ہے۔ یہ امن کو برقرار رکھنے اور ایک متحرک بوڈو سوسائٹی کی تعمیر کے لیے زبان، ادب اور ثقافت پر ایک میگا ایونٹ ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف بوڈولینڈ بلکہ آسام، مغربی بنگال، نیپال کے دیگر حصوں اور شمال مشرق کے دیگر بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں رہنے والے مقامی بوڈو لوگوں کو مربوط کرنا ہے۔ مہوتسو کا تھیم ہے ‘خوشحال بھارت کے لیے امن اور ہم آہنگی’ جس میں بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل ریجن(بی ٹی آر) کی دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ بوڈو کمیونٹی کی بھرپور ثقافت، زبان اور تعلیم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کا مقصد ثقافتی اور لسانی ورثے، ماحولیاتی حیاتیاتی تنوع اور بوڈولینڈ کی سیاحتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ مہوتسو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں 2020 میں بوڈو امن معاہدے پر دستخط کے بعد سے بحالی اور لچک کے قابل ذکر سفر کا جشن منانے کے بارے میں بھی ہے۔ اس امن معاہدے نے نہ صرف بوڈولینڈ میں کئی دہائیوں کے تنازعات، تشدد اور جانوں کے ضیاع کو حل کیا بلکہ دیگر پرامن بستیوں کے لیے بھی ایک محرک کے طور پر کام کیا۔

‘‘بھارتی بوڈو ثقافت، روایت اور ادب کا ہندوستانی ورثہ اور روایات میں تعاون’’ کے موضوع پر سیشن مہوتسو کی خاص بات ہوگی اور اس میں بوڈو ثقافت، روایات، زبان اور ادب کی وسیع اقسام پر غور و خوض کیا جائے گا۔ ‘‘قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعہ مادری زبان کے ذریعہ تعلیم کے چیلنجز اور مواقع’’ پر ایک اور سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔ بوڈولینڈ خطے کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ ‘‘مقامی ثقافتی میٹنگ اور ثقافت اور سیاحت کے ذریعہ ’وائبرنٹ بوڈولینڈ’ خطہ کی تعمیر پر بحث’’ پر موضوعی بحث بھی منعقد کی جائے گی۔

اس اجتماع میں بوڈولینڈ کے علاقے، آسام، مغربی بنگال، تریپورہ، ناگالینڈ، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ہندوستان کے دیگر حصوں اورمنجملہ دیگر کے پڑوسی ریاستوں نیپال اور بھوٹان سے بھی تقریباً پانچ ہزار ثقافتی، لسانی اور فن کے شائقین شرکت کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in ‘Odisha Parba 2024’ on 24 November
November 24, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in the ‘Odisha Parba 2024’ programme on 24 November at around 5:30 PM at Jawaharlal Nehru Stadium, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Odisha Parba is a flagship event conducted by Odia Samaj, a trust in New Delhi. Through it, they have been engaged in providing valuable support towards preservation and promotion of Odia heritage. Continuing with the tradition, this year Odisha Parba is being organised from 22nd to 24th November. It will showcase the rich heritage of Odisha displaying colourful cultural forms and will exhibit the vibrant social, cultural and political ethos of the State. A National Seminar or Conclave led by prominent experts and distinguished professionals across various domains will also be conducted.