یہ کیمپس کینسر کے مریضوں اور خاص طور سے ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں کے مریضوں کو جامع حفظان صحت کی سہولت فراہم کرے گا
یہ وزیراعظم کے ملک بھر میں طبی سہولیات کو توسیع دینے اور جدید بنانے کے ویژن کے عین مطابق ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 جنوری 2022 کو  دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کولکاتہ کے چترنج نیشنل کینسر  انسٹی ٹیوٹ (سی این سی آئی) کے دوسرے کیمپس کاافتتاح کریں گے۔

سی این سی آئی کا دوسرا کیمپس  وزیراعظم کے  ملک کے سبھی حصوں میں طبی سہولیات کو توسیع دینے اور  جدید بنانے کے ویژن کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ سی این سی آئی پر کینسر کے مریضوں کا کافی بوجھ تھا اور کچھ عرصہ سے  توسیع کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ دوسرے کیمپس سے یہ ضرورت پوری ہوجائے گی۔

سی این سی آئی کا دوسرا کیمپس  530 کروڑ روپئے سے زیادہ  کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے،  جس میں سے تقریباً 400 کروڑ روپئے مرکزی حکومت نے  جبکہ باقی مغربی بنگال حکومت نے فراہم کئے ہیں، جس کا تناسب 75:25 ہے۔یہ کیمپس  460 بستروں والا جامع کینسر سینٹر یونٹ ہے، جس میں  کینسر ڈائگنوسس ،اسٹیجنگ، علاج اور دیکھ بھال کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ ہے۔ یہ کیپس نیوکلیئر میڈیسن (پی ای ٹی)، 3.0 ٹیسلا ایم آر آئی، 128 سلائس سی ٹی اسکینر،  ریڈیونیوکلائڈتھیراپی یونٹ، انڈواسکوپی سوٹ، جدیدبراکی تھیریپی یونٹس وغیرہ جیسی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ کیمپس ایک ایڈوانس کینسرریسرچ سہولت کے طور پر بھی کام کرے گا اورکینسر کے مریضوں  اور خاص طور سے ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں کے مریضوں کو جامع دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
‘Make in India’ is working, says DP World Chairman

Media Coverage

‘Make in India’ is working, says DP World Chairman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”