فطرت سے متاثر نظر آنے والا یہ تعمیراتی ڈیزائن ایک صدف کی شکل کے ڈھانچے سے مشابہ ہے جس میں سمندر اور جزیروں کو دکھایا گیا ہے
جزیروں کے ماحول پر کم سے کم منفی اثرات کو یقینی بنانے کے لیے متعدد پائیدار خصوصیات اس کا حصہ ہیں
نئی مربوط ٹرمینل عمارت سالانہ تقریباً 50 لاکھ مسافروں کے لئے انتظام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
اس سے خطے کی سیاحت اور معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جولائی کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے، پورٹ بلیئر کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔

رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے معاملے پر حکومت کی بڑی توجہ رہی ہے۔ تقریباً 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح مرکز کے زیرانتظام علاقے والے جزیرے کی کنیکٹیویٹی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ تقریباً 40,800 مربع میٹر کے کل تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ، نئی ٹرمینل عمارت سالانہ تقریباً 50 لاکھ مسافروں کے لئے انتظام کرنے کے قابل ہو گی۔ پورٹ بلیئر ہوائی اڈے پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بوئنگ-767-400 اور دو ایئربس-321 قسم کے ہوائی جہازوں کے لیے موزوں ایک پختہ فرش بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس سے ہوائی اڈہ اب ایک وقت میں دس ہوائی جہازوں کی پارکنگ کی گنجائش رکھتا ہے۔

فطرت سے متاثر نظر آنے والا ،یہ تعمیراتی ڈیزائن ایک صدف کی شکل کے ڈھانچے سے مشابہ ہے جس مںک سمندر اور جزیروں کو دکھایا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت میں کئی پائیدار خصوصیات ہیں جیسے گرمی کے اضافے کو کم کرنے کے لیے ڈبل موصل چھت کا نظام، عمارت کے اندر مصنوعی روشنی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے دن کے وقت زیادہ سے زیادہ قدرتی سورج کی روشنی فراہم کرنے کے لیے اسکائی لائٹس، ایل ای ڈی لائٹنگ،  لو ہیٹ گین گلیزنگ۔ زیر زمین پانی کے ٹینک میں بارش کے پانی کا ذخیرہ، زمین کی تزئین کے لیے 100فیصد ٹریٹ شدہ گندے پانی کے ساتھ سائٹ پر موجود سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 500 کلو واٹ صلاحیت کا سولر پاور پلانٹ ٹرمینل کی عمارت کی کچھ دوسری خصوصیات ہیں جو جزیروں کے ماحول پر کم سے کم منفی اثرات کو یقینی بناتی ہیں۔

انڈمان اور نکوبار کے قدیم جزائر کے گیٹ وے کے طور پر، پورٹ بلیئر سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ وسیع نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ ہوائی ٹریفک کو فروغ دے گی اور خطے میں سیاحت کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ اس سے مقامی کمیونٹی کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے اور خطے کی معیشت کو تقویت دینے میں بھی مدد ملے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.