وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2023 کو صبح 10 بجے وگیان بھون نئی دہلی میں‘ انٹرنیشنل لائرز کانفرنس 2023’ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
بار کونسل آف انڈیا کے ذریعہ 23-24 ستمبر 2023 کو ‘انصاف کی فراہمی کے نظام میں ابھرتے ہوئے چیلنج ’ کے موضوع پر انٹرنیشنل لائرز کانفرنس 2023 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف قانونی موضوعات پر با معنی بات چیت اور مباحثہ کرنے ، خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے اور قانونی معاملات پر بین الاقوامی تعاون اور تفہیم کو تقویت پہنچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ ملک میں پہلی بار منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں ابھرتے ہوئے قانونی رجحانات ، سرحد پار کے مقدموں سے متعلق چیلنجوں ، قانونی ٹیکنالوجی ، ماحو لیاتی قانون وغیرہ جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔
پروگرام میں عالمی قانونی برادری کے ممتاز جج، قانونی پروفیشنلز اور رہنما شرکت کریں گے۔