وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون 2022 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی شاندار ہفتہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ یہ ہفتہ 6 سے 11 جون 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے حصے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کریڈٹ سے متعلق سرکاری اسکیموں کے قومی پورٹل - جن سامرتھ پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایک اسٹاپ ڈیجیٹل پورٹل ہے جو حکومت کی کریڈٹ سے متعلق اسکیموں کو مربوط کرتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو مستحقین کو قرض دینے والوں سے براہ راست جوڑتا ہے۔ جن سامرتھ پورٹل کا بنیادی مقصد مختلف شعبوں کی جامع نشو و نما اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ سادہ اور آسان ڈیجیٹل عمل کے ذریعہ صحیح قسم کے حکومتی فوائد حاصل کر سکیں۔ پورٹل تمام منسلک اسکیموں کی مکمل کوریج کو یقینی بناتا ہے۔
وزیر اعظم ایک ڈیجیٹل نمائش کا افتتاح کریں گے جس میں دونوں وزارتوں کے گزشتہ آٹھ سالوں کے سفر کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیراعظم ایک روپے، دو روپے ، پانچ روپے ، دس روپے کے سکوں کی خصوصی سیریز بھی جاری کریں گے۔ سکوں کی ان خصوصی سیریز میں اے کے اے ایم کا تھیم لوگو شامل ہوگا اور بینائی سے محروم افراد بھی آسانی سے ان کی شناخت کر سکیں گے۔
یہ پروگرام ملک بھر میں 75 مقامات پر بیک وقت منعقد کیا جائے گا اور ہر مقام کو مرکزی مقام کے ساتھ ورچوئل موڈ کے ذریعہ مربوط کیا جائے گا۔