وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 ستمبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کریں گے اور راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
یہ میڈیکل کالجز مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت "ضلع/ ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام"کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے ترجیح، ناکافی طور پر سہولت کے حامل، پسماندہ اور آرزومند اضلاع کو دی جاتی ہے۔ اسکیم کے تین مراحل کے تحت ، ملک بھر میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے۔
سی آئی پی ای ٹی کے بارے میں
حکومت راجستھان کے ساتھ مل کر ، حکومت ہند نے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور میں قائم کیا ہے۔ یہ اپنے طور پربرقرار رہنے اور اپنے اخراجات کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہےاور پیٹرو کیمیکل اور اس سے وابستہ صنعتوں کی ضروریات کے لیے پوری طرح وقف ہے۔ یہ نوجوانوں کو ہنر منداور تکنیکی طور پر پیشہ ور بننے کے لیے تعلیم و تربیت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود ہوں گے۔
I am happy that in the last seven years, we have made great progress in setting up of medical colleges across India.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 29, 2021
Tomorrow, foundation stones for medical colleges in Banswara, Sirohi, Hanumangarh and Dausa will be laid. https://t.co/B6qvyZUT8C
Top quality education is a priority for our Government. At 11 AM tomorrow, CIPET: Institute of Petrochemicals Technology, Jaipur will be inaugurated. This institution will cater to the aspirations of youngsters who want to study aspects relating to petrochem and energy sectors.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 29, 2021