شہید دیوس کے موقع پر ، وزیراعظم جنا ب نریندر مودی ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 23 مارچ کو شام 6 بجے کولکاتا کے وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلو بی بھارت گیلری کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اس تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ گیلری جد و جہد آزادی میں باغیوں کی حصہ رسدی اور برطانوی سامراج کے خلاف اُن کی مسلح جدو جہد کی عکاسی کرتی ہے۔ اس پہلو کو جد وجہد آزادی کے اصل دھارے کے بیانیہ میں اس کا جائز مقام نہیں دیا گیا۔ اس نئی گیلری کا مقصد، ان واقعات کا ایک جامع تناظر فراہم کرنا ہے، جو 1947 تک جاری رہے، نیز یہ انقلابیوں کے ذریعہ ادا کردہ اہم رول کو اجاگر کرتی ہے۔
بپلو بی بھارت گیلری ، اُس سیاسی اور انٹلیکچول پس منظر کی عکاسی کرتی ہے، جس سے انقلابی تحریک شروع ہوئی تھی۔ یہ انقلابی تحریک کے آغاز ، انقلابی لیڈروں کے ذریعہ اہم ایسوسی ایشنوں کی تشکیل ، تحریک کا پھیلاؤ ، انڈین نیشنل آرمی کی تشکیل ، نیول میوٹنی کی حصہ رسدی کا مکمل منظر نامہ پیش کرتی ہے۔