پورے ٹیکسٹائل ویلیو چین پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے وزیر اعظم کے ایف 5 ویژن، بھارت ٹیکس 2024 سے تحریک لے کر اس تقریب کا انعقاد
100 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ، یہ ملک میں منعقد ہونے والے ٹیکسٹائل کے اب تک کے سب سے بڑے عالمی تقاریب میں سے ایک ہے
اس تقریب کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 فروری کو صبح 10:30 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں بھارت ٹیکس 2024 کا افتتاح کریں گے، جو ملک میں منعقد ہونے والے ٹیکسٹائل کے اب تک کے سب سے بڑے عالمی  تقاریب میں سے ایک ہے ۔

بھارت ٹیکس 2024 کا انعقاد 26سے29 فروری، 2024 تک کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کےایف  5ویژن سے متاثر ہو کر، اس تقریب میں فائبر، فیبرک اور فیشن فوکس کے ذریعہ غیر ملکیوں کے لیے ایک متحد ہ فارم ہے، جس میں ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہندوستان کی قابلیت کو اجاگر کرے گا اور عالمی ٹیکسٹائل پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کی تصدیق کرے گا۔

گیارہ  ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے کنسورشیم کے زیر اہتمام اور حکومت کے تعاون سے بھارت ٹیکس 2024 کو تجارت اور سرمایہ کاری کے جڑواں ستونوں پر بنایا گیا ہے، جس میں پائیداری پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس  چار روزہ ایونٹ میں 65 سے زائد علمی نشستیں ہوں گی ، جن میں 100 سے زائد عالمی پینلسٹ اس شعبے سے متعلق مختلف مسائل پر گفتگو کریں گے۔ اس میں پائیداری اور سرکلرٹی کے لیے وقف پویلین، ایک 'انڈی ہاٹ'، مختلف موضوعات پر فیشن پریزنٹیشن جیسے انڈین ٹیکسٹائل ہیریٹیج، پائیداری، اور عالمی ڈیزائن، نیز انٹرایکٹو فیبرک ٹیسٹنگ زون اور مصنوعات کی نمائش بھی ہوں گی۔

بھارت ٹیکس 2024 میں پالیسی سازوں اور عالمی سی ای او، 3,500 سے زیادہ نمائش کنندگان، 100 سے زائد ممالک کے 3,000 خریداروں، اور 40,000 سے زیادہ کاروباری زائرین کے علاوہ ٹیکسٹائل کے طلباء، مشاہدین ، کاریگروں اور ٹیکسٹائل ملازمین کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب کے دوران 50 سے زائد اعلانات اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید فروغ دینے اور برآمدات کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے خود انحصار بھارت اور وکست بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے  ایک  مزید اہم قدم ہوگا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.