وزیر اعظم 11 ریاستوں کے 11 پی اے سی ایس میں 'امداد باہمی سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے' کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں مزید 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیر اعظم ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

ملک کے امداد باہمی کے سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بڑے اقدام میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 فروری 2024 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں امداد باہمی سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم 'امداد باہمی کے سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے' کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جو 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم اس اقدام کے تحت گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں مزید 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پی اے سی ایس کے گوداموں کو خوراک کے اناج کی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا، نبارڈ کے تعاون سے اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی سربراہی میں ملک میں خوراک کی سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو مختلف موجودہ اسکیموں، جیسے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، ایگریکلچر مارکیٹنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) وغیرہ کے اتصال کے ذریعے  نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ پروجیکٹ میں حصہ لینے والے پی اے سی ایس کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبسڈی اور سود میں رعایت کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد، حکومت کے "سہکار سے سمریدھی" کے ویژن کے مطابق امداد باہمی کے سیکٹر کا احیاء کرنا اور چھوٹے اور محروم کسانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

اس یادگار پروجیکٹ کو 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام میں تمام فنکشنل پی اے سی ایس کو ایک متحد انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) پر مبنی قومی سافٹ ویئر پر منتقل کرنا شامل ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام اور رابطے کو یقینی بناتا ہے۔ ان پی اے سی ایس ک ریاستی کوآپریٹو بینکوں اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے نبارڈ کے ساتھ مربوط کریں گے،جس کا مقصد پی اے سی ایس کے آپریشن کی کارکردگی اور حکمرانی کو بڑھانا ہے، تاکہ اس طرح کروڑوں چھوٹے اور محروم کسانوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ نبارڈ نے اس پروجیکٹ کے لیے قومی سطح  کا مشترکہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے، جو ملک بھر میں پی اے سی ایس کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔  ای آر پی سافٹ ویئر پر  18,000 پی اے سی ایس کو شامل کیا جا چکا ہے،  جو اس منصوبے کے نفاذ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.