نئی دہلی 18 اگست 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اگست کو صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سومناتھ ، گجرات میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں سومناتھ پرومینیڈ، سومناتھ ایگزیبیشن سینٹر اور اولڈ(جونا) سومناتھ کے مندر کے نو تعمیر شدہ احاطے کے مقامات شامل ہیں۔ وزیر اعظم اس پروگرام کے دوران شری پاروتی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

سومناتھ پرومینڈمذہبی یاترا میں نئے ولولے اور روحانی ورثے کے فروغ کی مہم۔ پرشاد اسکیم کے تحت فروغ دیا گیا ہے اور اس پر 47 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت آئی ہے۔ سومناتھ ایگزیبیشن سینٹر کو ٹورسٹ فیلی ٹیشن سینٹر کے احاطے میں قائم  کیا گیا ہے جس میں پرانے سومناتھ مندر کے ٹوٹے ہوئے حصوں اور مخطوطات اور پرانے سومناتھ کے ناگر طرز کے فن تعمیر کی عکاسی ہے۔

پرانے (جونا) سومناتھ کے نو تعمیر شدہ احاطے کا کام شری سومناتھ ٹرسٹ نے 3.5 کروڑ کی لاگت سے کیا ہے۔ اس مندر کو اہلیہ بائی مندر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ اندور کی رانی اہلیہ نے تعمیر کرایا تھا جب انھیں پتہ چلا تھا کہ پرانا مندر کھنڈر بن گیا ہے۔ پرانے مندر کے پورے احاطے کو عقیدتمندوں اور یاتریوں کی حفاظت کے لئے زیادہ گنجائش کے ساتھ پھر سے ترقی دی گئی ہے۔

شری پاروتی مندر پر مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے ہوگی۔ اس میں سوم پورہ سلات اسٹائل ’مندر کی تعمیر‘گربھ گرہ کی ترقی اور نرتیہ منڈپ کا فروغ شامل ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ، مرکزی وزیر سیاحت کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ اس موقع پر موجود ہوں گے۔

 

  • Kishor patel October 12, 2023

    Jay Shri Ram
  • ranjeet kumar May 21, 2022

    jay sri ram🙏🙏🙏
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Why ‘Operation Sindoor’ Surpasses Nomenclature And Establishes Trust

Media Coverage

Why ‘Operation Sindoor’ Surpasses Nomenclature And Establishes Trust
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 9 مئی 2025
May 09, 2025

India’s Strength and Confidence Continues to Grow Unabated with PM Modi at the Helm