دو روزہ سماگم این ای پی 2020 کے آغاز کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے
وزیر اعظم پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط جاری کریں گے
وزیر اعظم 12 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر کے نصاب کی کتابوں کا اجرا کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 جولائی 2023 کو صبح 10 بجے دہلی کے پرگتی میدان  میں واقع  بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے۔ یہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی تیسری سالگرہ کے موقع پر  ہورہاہے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پی ایم شری  اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط جاری کریں گے۔ یہ اسکول طلباء کی اس طرح تربیت کریں گے کہ وہ ایک منصفانہ،شمولیت پر مبنی اور  تکثیریت پسند سماج کی تعمیر کے لئے مصروف، نتیجہ خیز اور تعاون  کرنے والے شہری بنیں جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)  2020  میں تصور پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم 12 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر کے نصاب کی کتابوں کا اجرا کریں گے۔

وزیر اعظم کے وژن کی رہنمائی میں، این ای پی 2020 کا آغاز نوجوانوں کو تیار کرنے اور انہیں امرت کال میں ملک کی قیادت کرنے کی غرض سے تیار کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد انہیں بنیادی انسانی اقدار پر قائم رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس کے نفاذ کے تین برسوں کے دوران پالیسی نے اسکول، اعلیٰ اور ہنر مندی سے متعلق تعلیم کے شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لائی ہیں۔ 29 اور 30 جولائی کو منعقد ہونے والا یہ دو روزہ پروگرام ماہرین تعلیم، شعبے کے ماہرین، پالیسی سازوں، صنعت کے نمائندوں، اساتذہ اور اسکولوں ، اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی  سے متعلق اداروں کے طلباء اور دیگر افراد کو اپنے خیالات ، کامیابی کی داستانوں اور  این ای پی  2020 کے نفاذ میں  بہترین طور طریقوں  کے کے بارے میں بتانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور  اسے مزید آگے لے جانے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گا۔

اکھل بھارتیہ شکشا سماگم میں 16 سیشن شامل ہوں گے، جن میں مختلف موضوعات پر  تبادلہ خیال ہوگا جن میں معیاری تعلیم اور گورننس تک رسائی، مساوی اور شمولیت پر مبنی  تعلیم، اقتصادی طور پر پسماندہ گروپ کے مسائل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک،  انڈین نالج سسٹم  اور دیگر باتوں کے علاوہ  تعلیم کو بین الاقوامی بنانا شامل ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi