اجلاس کا موضوع ہے’’بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی لچک کی تعمیر‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مارچ 2023 کو شام ساڑھے چار بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں آفات کے خطرے میں کمی کے قومی پلیٹ فارم (این پی ڈی آر آر) کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ اس پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا مرکزی موضوع ’’بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی لچک پیدا کرنا‘‘ ہے۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم، سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار حاصل کرنےوالوں کو ایوارڈ تفویض کریں گے۔ 2023 پرسکار کے فاتح اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( او ایس ڈی ایم اے) اور لونگلی فائر اسٹیشن، میزورم ہیں۔ وزیر اعظم آفات کے خطرے میں کمی کے شعبے میں اختراعی نظریات اور اقدامات، ٹولز اور ٹیکنالوجیوں کی نمائش کرنےکے لیے ایک نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔

این پی ڈی آر آر، ایک کثیر شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے جو حکومت ہند کی طرف سے مذاکرات کرانے، تجربات، خیالات، نظریات، عمل پر مبنی تحقیق کی شراکت کرنےاور آفات کے خطرے میں کمی کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi