وزیر اعظم بھومی ہین کیمپ میں اہل جھگی جھوپڑی باشندوں کو فلیٹوں کی چابیاں دیں گے
یہ سب کے لیے گھر فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے
تمام شہری سہولیات سے آراستہ یہ پروجیکٹ ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرے گا
فلیٹوں سے مالکانہ حق اور تحفظ کا احساس حاصل ہوگا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 نومبر، 2022 کو شام 4:30 بجے دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں ’ان-سیتو سلم ری ہیبیلیٹیشن‘ پروجیکٹ کے تحت کالکاجی، دہلی میں کچی آبادیوں کی بحالی کے لیے بنائے گئے 3024 نئے تعمیر شدہ ای ڈبلیو ایس فلیٹوں کا افتتاح کریں گے اور بھومی ہین کیمپ میں اہل مستفیدین کو چابیاں دیں گے۔

سب کے لیے گھر فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعے 376 جھگی جھونپڑی کلسٹروں میں کچی آبادیوں کی بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ بحالی کے منصوبے کا مقصد جھگی جھونپڑی کلسٹرز کے رہائشیوں کو مناسب سہولیات کے ساتھ ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

ڈی ڈی اے نے کالکاجی ایکسٹینشن، جیلر والا باغ اور کٹھ پتلی کالونی میں اس طرح کے تین منصوبے شروع کیے ہیں۔ کالکاجی توسیعی پروجیکٹ کے تحت، کالکاجی میں واقع تین کچی آبادیوں کے کلسٹروں یعنی بھومی ہین کیمپ، نوجیون کیمپ اور جواہر کیمپ کی جھگی جھونپڑی بحالی کا کام مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔ مرحلہ I کے تحت، قریبی خالی تجارتی مرکز کی جگہ پر 3024 ای ڈبلیو ایس فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ بھومی ہین کیمپ میں جھگی جھونپڑی کی جگہ کو بھومی ہین کیمپ کے اہل گھرانوں کو نئے تعمیر شدہ ای ڈبلیو ایس فلیٹوں میں دوبارہ آباد کر کے خالی کر دیا جائے گا۔ بھومی ہین کیمپ کی جگہ خالی ہونے کے بعد، مرحلہ II میں، اس خالی جگہ کو نوجیون کیمپ اور جواہر کیمپ کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور 3024 فلیٹ منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلیٹ تقریباً 345 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں اور تمام شہری سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں وٹریفائیڈ فلور ٹائلز، سیرامکس ٹائلز، اور کچن میں ادے پور گرین ماربل کاؤنٹر، وغیرہ کا تکمیلی کام کیا گیا ہے۔ عوامی سہولیات جیسے کمیونٹی پارکس، الیکٹرک سب اسٹیشن، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، پانی کی دوہری پائپ لائنیں، لفٹ، صاف پانی کی فراہمی کے لیے زیر زمین ذخائر وغیرہ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ فلیٹوں کی الاٹمنٹ سے لوگوں کو مالکانہ حق کے ساتھ ساتھ تحفظ کا احساس بھی ملے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India