وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2023 کو تقریباً 4 بجے شام، کرناٹک کےشہرہبلی میں، 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروگرام نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر، ان کے نظریات، تعلیمات اور شراکت کا احترام کرنے اور ان کی تعظیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
قومی یوتھ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو قومی سطح پر روشناس کرایا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں قوم کی تعمیر کی طرف راغب کیا جا سکے۔ یہ ملک کے تمام حصوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور شرکاء کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کےساتھ متحد کرتا ہے۔ اس سال یہ فیسٹیول کرناٹک کے شہرہبلی دھارواڑ میں 12 سے 16 جنوری تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا موضوع’’وکِسِت یووا - وِکِسِت بھارت‘‘ رکھا گیا ہے۔
یہ فیسٹیول، یوتھ سمٹ کا مشاہدہ کرے گا، جس میں جی20 اور وائی20 تقریبات جیسے پانچ موضوعات پر مکمل مباحثے ہوں گے۔ان میں کام کا مستقبل، صنعت، اختراع اور اکیسویں صدی کی مہارت؛ آب وہواکی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی؛ امن کی تعمیر اور مفاہمت؛ جمہوریت اور حکمرانی میں مستقبل کے نوجوانوں کا اشتراک؛ اور صحت اور بہبودشامل ہیں۔ اس سمٹ میں ساٹھ سے زائد سرکردہ ماہرین شرکت کریں گے۔ کئی مسابقتی اور غیر مسابقتی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ مسابقتی تقریبات میں لوک رقص اور گیت شامل ہوں گے، اور یہ مقامی روایتی ثقافتوں کو تحریک دینے کے لیے منعقد کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی پروگراموں میں یوگاتھون شامل ہوگا جس کا مقصد تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو یوگا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔ تقریبات کے دوران قومی سطح کے فنکاروں کی جانب سے آٹھ مقامی کھیل اور مارشل آرٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ دیگر پرکشش پروگراموں میں فوڈ فیسٹیول، ینگ آرٹسٹ کیمپ، ایڈونچر اسپورٹس کی سرگرمیاں، خصوصی -اپنی فوج کو جانیں، بحریہ اور فضائیہ کے کیمپ وغیرہ شامل ہیں۔