فیسٹول میں بحث کو شامل کیا جائے گا ،نوجوانوں کی قیادت میں ترقی اور ابھرتے ہوئے مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موضوعات پر بحث کو شامل کیا جائے گا
اولمپیئنز اور پیرا لمپینز کے ساتھ کھلی بات چیت بھی کی جائے گی
وزیر اعظم ‘‘میرے سپنوں کا بھارت’’ اور ‘‘ہندوستانی تحریک آزادی کے گم نام ہیروز’’ پر منتخب مضامین کی نقاب کشائی کریں گے
وزیراعظم ایم ایس ایم ای ٹکنالوجی سنٹر اور پیرونتھلایور کماراجر منی منڈپم کا بھی افتتاح کریں گے، جو اوپن ایئر تھیٹر والا ایک آڈیٹوریم ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری 2022 کو صبح 11 بجے پڈوچیری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 25ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ یہ دن، سوامی وویکانند کی یوم پیدائش ہونے کی وجہ سے، قومی یوم نوجوان کے طور پر منایا جاتا ہے۔

فیسٹیول کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کی ذہن سازی کرنا اور انہیں قوم کی تعمیر کے لیے ایک متحد قوت میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ سماجی ہم آہنگی اور فکری اور ثقافتی انضمام کی سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کی متنوع ثقافتوں کو لانا اور انہیں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے دھاگے میں  پرو کر متحد کرنا ہے۔

اس سال، کووِڈ میں اضافے ہونے کی صورت حال کے پیش نظر، فیسٹیول کو عملی طور پر 12 سے 13 جنوری، 2022 تک منعقد کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد  سربراہی کانفرنس ہو گی ،جس میں چار شناخت شدہ موضوعات پر پینل مباحثے ہوں گے۔ نوجوانوں کی قیادت میں ترقی اور ابھرتے ہوئے مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے مطابق، موضوعات میں ماحولیات، آب و ہوا اور ایس ڈی جی کی قیادت میں ترقی، ٹیک، انٹرپرینیورشپ اور اختراع؛ مقامی اور قدیم حکمت؛ اور قومی کردار، قوم کی تعمیر اور گھر کی ترقی شامل ہوں گے۔ فیسٹیول کے دوران شرکاء کو پڈوچیری، اروول، مصروف شہر کا تجربہ، دیسی کھیل اور لوک رقص وغیرہ کے ریکارڈ شدہ ویڈیو کیپسول دکھائے جائیں گے۔ شام کو لائیو پرفارمنس کے بعد اولمپیئنز اور پیرا لمپینز کے ساتھ کھلے مباحثے بھی ہوں گے۔ ورچوئل یوگا سیشن صبح میں منعقد کیا جائے گا۔

اس تقریب کے دوران، وزیر اعظم ‘‘میرے سپنوں کا بھارت’’ اور ‘‘انڈین فریڈم موومنٹ کے غیر معلوم ہیروز’’ پر منتخب مضامین کی نقاب کشائی کریں گے۔ ان مضامین کو مذکورہ دو موضوعات پر ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے ذریعے داخل کردہ مضامین میں سے منتخب کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے ایک ٹیکنالوجی سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے، جو پڈوچیری میں تقریباً 122 کرور روپے کی سرمایہ کاری سے قائم کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ(ای ایس ڈی ایم) سیکٹر پر توجہ رکھتے ہوئے، یہ ٹیکنالوجی سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔ یہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں اپنا کرداسر ادا کرے گا اور ہر سال تقریباً 6400 تربیت پانے والوں  کو تربیت دے سکے گا۔

وزیر اعظم پیرونتھلائیور کماراجر منی منڈپم کا بھی افتتاح کریں گے ، جو ایک ایسا آڈیٹوریم ہےجس میں ایک  کھلا ہوا تھیٹر بھی  ہے۔اسے حکومت پڈوچیری نے تقریباً 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، اور اس میں 1000 سے زیادہ افراد  کے سکونت پذیر ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.