نئے میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 1450تک پہنچ جائے گی ، یہ کفایتی میڈیکل تعلیم کو فروغ دینے اورملک بھرمیں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو بہتربنانے سے متعلق وزیراعظم کی متواتر کوششوں کے عین مطابق ہے
مرکزی حکومت کے ذریعہ مکمل طورپر فنڈ کی فراہمی سے تعمیر شدہ کلاسیکل تمل کے مرکزی ادارے کا نیا کیمپس ، کلاسیکی تمل زبان کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار اداکرے گا
یہ بھارتی ورثہ کے تحفظ او ر اسے محفوظ رکھنے اورکلاسیکی زبانوں کے فروغ سے متعلق وزیراعظم کے نظریہ کے عین مطابق ہے

وزیراعظم جناب نریندرمودی 12جنوری ، 2012  کو شام چاربجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ  پورے تمل ناڈو میں 11نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں اور  چینئ میں کلاسیکل تمل کے مرکزی ادارے  کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے ۔یہ نئے میڈیل کالج لگ بھگ 4000کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے قائم کیے جارہے ہیں ۔ ان میں سے تقریبا2145کروڑروپے  مرکزی حکومت ے فراہم کئے ہیں جب کہ بقیہ رقم تمل ناڈوسرکارنے فراہم کی ہے ۔ جن اضلاع میں نئے میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں ، ان کے نام ہیں :ویرودھونگر، نمکّل  ، دی ینلگیریز ، تروپّور ، تھروالور ، ناگاپٹینم ، ڈنڈی گل ، کلّا کریچی ، آریالور، راماناتھا پورم ، اورکرشنا گیری ۔ ان میڈیکل کالجوں کا قیام ، کفایتی میڈیکل تعلیم کو فروغ دینے اورملک کے تمام حصوں  میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کو بہتربنانے سے متعلق  وزیراعظم جناب نریندرمودی کی مسلسل کوششوں کے عین مطابق ہے ۔ ان نئے میڈیکل کالجوں کی مجموعی گنجائش 1450سیٹوں کی ہے اوریہ موجودہ ضلع /مخصوص اسپتالوں کے ساتھ منسلک ‘‘ نئے میڈکل کالج قائم کرنے سے متعلق مرکز کی سرپرستی کے تحت قائم کئے گئے ہیں ۔ مذکورہ اسکیم کے تحت  ان اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جاتے ہیں ، جہاں کو ئی سرکاری ، یانجی میڈیکل کالج نہ ہو ۔چینی میں کلاسیکل تمل کے مرکزی ادارے (سی آئی سی ٹی ) کے ایک کیمپس کا قیام ، بھارتی ورثے کی حفاظت اور کلاسیکی زبانوں کے فروغ سے متعلق وزیراعظم  کے نظریہ کے عین مطابق ہے۔ نئے کیمپس کے لئے مکمل فنڈ مرکزی حکومت نے فراہم کیاہے اوریہ 24کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیاہے ۔ سی آئی سی ٹی ، اب تک کرایہ کی ایک عمارت سے کام کررہاتھااور اب یہ ایک ئے تین منزلہ کیمپس سے کام کرے گا۔ یہ نیا کیمپس ایک وسیع  ایک وسیع وعریض  لائبریری ، ایک ای لائبریری ، سنیماہال  اورایک ملٹی میڈیا ہال سے لیس ہے ۔

سی آئی سی ٹی  ، مرکزی وزارت تعلیم کے تحت ایک خود مختار تنظیم ہے ۔اوریہ تحقیقی سرگرمیاں  انجام دے کر کلاسیکی  تمل زبان  کے فروغ میں گراں مایہ تعاون  کررہاہےتاکہ تمل زبان  کی قدامت  اورمنفرد نوعیت کو قائم کیاجاسکے ۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی لائبریری ، 45000سے زیادہ قدیم تمل کتابوں کے ذخیرہ سے مالامال ہے ۔ کلاسیکل تمل کو فروغ دینے اور اس کے طلباء  کی مدد کے لئے یہ انسٹی ٹیوٹ ، سیمناروں  اورتربیتی پروگراموں کے انعقاد  اور فیلوشپ وغیرہ عطاکرنے جیسی علمی سرگرمیاں انجام دے رہاہے ۔ اس ادارے کا مقصد ، ‘‘تھرو کوّرل ’’کا مختلف بھارتی زبانوں کے ساتھ ساتھ 100غیرملکی زبانوں میں ترجمہ کرنا اورانھیں شائع کرناہے ۔ یہ نیا کیمپس ، دنیا بھرمیں کلاسیکل تمل کو فروغ دینے سے متعلق اپنی کوشش میں ، انسٹی ٹیوٹ کے لئے تخلیقی کام کاج کے لئے ایک موثر ماحول فراہم کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.