تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے تحت، اس اجلاس میں ملک بھر کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزرا اور سکریٹری صاحبان شرکت کریں گے
اپنی قسم کے اس اولین اجلاس کا مقصد سائنس اور ٹکنالوجی نیز جدت طرازی کا ایک مضبوط ایکو نظام وضع کرنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 ستمبر کو صبح دس بج کر تیس منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکز- ریاست سائنس اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے ملک میں اختراع، جدت طرازی اور صنعت کاری میں سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے کی جانے والی انتھک کوششوں کے عین مطابق، اپنی نوعیت کے اس اولین اجلاس کی بدولت، تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے تحت، مرکز- ریاست تال میل اور اشتراک مستحکم بنے گا، جس سے کہ ملک بھر میں سائنس اور ٹکنالوجی نیز اختراع (ایس ٹی آئی) کا ایک مضبوط ایکو نظام وضع کیا جاسکے گا۔

یہ دو روزہ اجلاس، دس اور گیارہ ستمبر 2022 کو احمد آباد کے سائنس سٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں مختلف موضوعاتی شعبوں کے بارے میں نشستیں بھی منعقد ہوگی۔ ان موضوعاتی شعبوں میں سائنس اور ٹکنالوجی نیز جدت طرازی ایس ٹی آئی وژن 2047 ،ریاستوں میں ایس ٹی آئی کیلئے مستقبل میں ترقی کی راہیں اور وژن، صحت- سبھی کے لئے ڈیجیٹل حفظان صحت، سال 2030 تک تحقیق وترقی کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا ، زراعت- کسانوں کی آمدنی کو بہتر بنانے کے لئے ٹکنالوجی سے متعلق اقدامات، پانی- پینے کے قابل پانی تیار کرنے کی غرض سے اختراعات، توانائی- ہائیڈروجن مشن میں ایس اینڈ ٹی کے کردار سمیت سبھی کے لئے آلودگی سے پاک صاف ستھری توانائی، گہرے سمندر سے متعلق مشن اور ملک کے مستقبل کی معیشت کے ساتھ ساتھ ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے اس کی افادیت۔

اپنی نوعیت کے اس اولین اجلاس میں گجرات کے وزیر اعلیٰ، سائنس اور ٹکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کے مرکزی وزیر مملکت، ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزرا اور سکریٹری صاحبان، صنعت کے ممتاز سرکردہ افراد، صنعت کار، غیر سرکاری تنظیمیں این جی اوز، نوجوان سائنس داں اور طلبا شرکت کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi meets Prime Minister of Saint Lucia
November 22, 2024

On the sidelines of the Second India-CARICOM Summit, Prime Minister Shri Narendra Modi held productive discussions on 20 November with the Prime Minister of Saint Lucia, H.E. Mr. Philip J. Pierre.

The leaders discussed bilateral cooperation in a range of issues including capacity building, education, health, renewable energy, cricket and yoga. PM Pierre appreciated Prime Minister’s seven point plan to strengthen India- CARICOM partnership.

Both leaders highlighted the importance of collaboration in addressing the challenges posed by climate change, with a particular focus on strengthening disaster management capacities and resilience in small island nations.