نئی دلّی ، 2 ستمبر 2020 / وزیراعظم جناب نریندرمودی 3 ستمبر 2020 کو یو ایس آئی ایس پی ایف کی تیسری سالانہ لیڈر شپ سمٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔
امریکہ-بھارت اہم شراکت داری فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے، جو بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے لیے کام کرتی ہے۔
اس پانچ روزہ سمٹ کا موضوع ‘امریکہ-بھارت نئے چیلنجوں کی تلاش’ ہے اور یہ 31 اگست کو شروع ہوئی تھی۔
اس سمٹ میں عالمی مصنوعات سازی کا ایک مرکز بننے کے لیے بھارت کی صلاحیت، بھارت کی گیس مارکٹ میں مواقع، بھارت میں ایف ڈی آئی راغب کرنے کے لیے بزنس میں آسانی پیدا کرنا، ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ مواقع اور چیلنجز، بھارت بحرالکاہل اقتصادی معاملات اور صحت عامہ میں اختراع جیسے مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
اس ورچوئل سمٹ میں مرکزی وزرا اورسینئر افسران نے شرکت کی۔