دونوں پروجیکٹ ،خطے میں سیاحت کے امکانات کو بڑی تقویت پہنچائیں گے
وزیر اعظم ، ایک ہزار کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے دیگر کئی ان لینڈ آبی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم ہلدیہ میں کثیر ماڈل ٹرمنل کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم جناب نریندرمودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 13 جنوری کو صبح ساڑھے د س بجے وارانسی میں  دنیا کےسب سے طویل  دریائی  سیاحت والے  ایم وی گنگا ولاس  کو  ہر ی جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور ٹینٹ سٹی کا افتتاح کریں گے۔ وہ تقریب کے دوران ایک ہزارکروڑروپے سے زیادہ مالیت کے کئی دیگر  ان لینڈ آبی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ  بنیادرکھیں گے۔

ایم وی گنگا ولاس

ایم وی گنگا ولاس اترپردیش میں  وارانسی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور  ہندوستان اور بنگلہ دیش میں  27 دریا سسٹم کو   عبور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے راستے  آسام میں ڈبرو گڑھ  پہنچنے کے لئے 51  روزمیں  3200 کلومیٹر  کا سفر کرے گا۔ایم وی گنگا ولاس کے تین  ڈیک ہیں  اور 36  سیاحوں  کے لئےسفر کے دوران  18 بڑے کمرے ہیں ،جس میں سبھی آرام دہ  سہولتیں  موجود ہیں۔پہلاسفر  سوئٹزر لینڈ سے شروع ہوگا ،جس میں  32سیاح ہوں گے۔

ایم وی گنگا ولاس  دریائی سیاحتی بحری جہاز   اس لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ دنیا کو ملک کی بہترین صلاحیت کو نمایاں کیا جاسکے ۔  51 روزہ جہاز کے سفر کے دوران  50 ٹورسٹ اسپاٹ   دیکھنے کو بھی ملیں گے۔جن میں  دنیا کے وراثتی مقامات  نیشنل پارکس ، دریا کے گھاٹ اور مغربی بنگال میں کولکتہ ، جھارکھنڈ میں صاحب گنج ، بہار میں  پٹنہ ، بنگلہ دیش میں ڈھاکہ اور آسام گواہاٹی  کا بھی نظارہ شامل ہے۔ یہ سفر سیاحوں کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ اس سفر سے ایک تجربہ حاصل کریں اور  ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ثقافت   ، آرٹ ، تاریخ  اور روحانیت کو محسوس کریں ۔

دریائی جہاز سے سیاحت  کو تقویت دینے کی وزیراعظم کی کوشش کے مطابق دریا ئی سیاحت والے بحری جہاز کی زبردست صلاحیت   اس  خدمات کے آغاز کے ساتھ  ظاہر ہوجائیں گی اور  یہ ہندوستان کے لئے  دریائی  سیاحت  والے بحری جہاز  سے سیاحت کے نئے دور کا آغاز  ہوگا۔

وارانسی میں ٹینٹ سٹی

دریا گنگا کے کناروں  پر  ٹینٹ سٹی کا تصور کیا گیا ہے تاکہ اس خطے میں سیاحت کے امکانات کا پتہ لگایا جاسکے  ۔ یہ پروجیکٹ شہر کے گھاٹوں کے سامنے تیار کیا گیا ہے، جو  رہائش کی سہولیات فراہم کرے گااور وارانسی میں خصوصاََ  کاشی وشو ناتھ دھام کے افتتاح کے بعد سے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد میں اضافہ کرے گا۔اسے  سرکاری  پرائیویٹ شراکتداری موڈ میں وارانسی  ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی  طرف  سے تیار کیا گیا ہے۔ سیاح   آس پاس  کے علاقوں میں واقع  مختلف  گھاٹوں سے کشتیوں کے ذریعہ ٹینٹ سٹی پہنچیں گے۔ ٹینٹ سٹی کو  ہرسال  اکتوبر سے جون تک کے  لئے کھولا جائے گا اور بارش کے موسم کے دوران دریا میں  پانی کی سطح میں  اضافے کی وجہ سے تین ماہ کے لئے بند کردیا جائے گا۔

ان لینڈ واٹر وے  پروجیکٹ

وزیراعظم مغربی بنگال میں ہلدیہ کثیر ماڈل ٹرمنل کا افتتاح کریں گے ۔ جسے جل مارگ  وکاس  پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے ۔ ہلدیہ کثیر ماڈل ٹرمنل کی  کارگو ہینڈ لنگ کی صلاحیت تقریباََ تین ملین میٹرک  ٹن سالانہ   ہے  اور اس میں  برتھ  ڈیزائن کئے گئے  ہیں تاکہ تقریباََ تین ہزار ڈیڈریٹ ٹنیج  (ڈی ڈبلیو ٹی ) تک  جہازوں کو ہینڈل کیا جاسکے۔

 وزیر اعظم غازی پور ضلع میں   سید  پور ،  چوچک پور ،  زمانیہ میں اور اترپردیش میں بلیا ضلع کے  کانس  پور میں  چار بہتی ہوئی  کمیونٹی جیٹیز کا افتتاح کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیراعظم بہار میں   سمستی پور ضلع کے حسن پور میں ،پٹنہ ضلع میں   ڈیگا ، ناکٹا دیارا ،  باڑھ ، پانا پور  میں  پانچ  کمیونٹی جیٹیز کاسنگ بنیادرکھیں گے ۔ اترپردیش  ، بہار ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں دریائے گنگا پر  60سے زیادہ  کمیونٹی جیٹیز تیار کی جارہی ہیں  تاکہ  معاشی سرگرمیوں کو بڑھا یا جاسکے اور خطے  میں مقامی طبقوں کے ذریعہ  معاش کو بہتر بنایا جاسکے۔کمیونٹی جیٹیزچھوٹے کسانوں  ، فشری یونٹس ،  غیرمنظم  زرعی   پروڈیوسنگ  یونٹوں  ،  باغبانی کرنے والوں ،   فلورسٹ   اور  دریائے گنگا کے آس پاس کے علاقوںمیں معاشی سرگرمیوں  پر توجہ دینے والے فنکاروں کے لئے  سادہ سی  لاجسٹکس  حل فراہم کرکے لوگوں کے ذریعہ معاش کو سدھارنے میں  کلیدی رول ادا کریں گی ۔

وزیراعظم  گواہاٹی میں شمال مشرق کے لئے میری ٹائم اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے ۔ یہ شمال مشرقی خطے میں   مالامال صلاحیت کو بروئے کارلانے میں مدد بہم  پہنچائیں گی اور  لاجسٹک صنعت  میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گی۔

ان سب کے علاوہ وزیر اعظم گواہاٹی میں  پانڈو ٹرمنل میں  جہاز کی مرمت کی تنصیب کا سنگ بنیاد  بھی رکھیں گے اور  ایک ایلی ویٹڈ سڑک  کب بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔  پانڈو ٹرمنل میں جہاز کی مرمت کی سہولت سے کافی قیمتی وقت کو بچایا جاسکے گا۔  مزید یہ کہ اس سے  رقم کے اعتبار سے  کافی بچت ہوسکے گی جبکہ جہاز کی  ٹرانسپورٹیشن لاگت کو بھی بچایا جاسکے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report

Media Coverage

Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."