وزیراعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکندرآباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔
بھارتیہ ریل کے ذریعے شروع کی جانے والی یہ آٹھویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی اور تیلگو زبانوں والی ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو جوڑنے والی یہ پہلی ریل گاڑی ہوگی جو تقریباً 700 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ یہ ریل گاڑی آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم، راج مندری اور وجےواڑہ اسٹیشنوں پر اور تلنگانہ میں کھمم، وارنگل اور سکندرآباد اسٹیشنوں پر رکے گی۔
وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مسافروں کے لئے جدید ترین سہولیات مہیاکی گئی ہیں، اس سےمسافروں کو تیز ، آرام دہ اور آسان سفر کا تجربہ فراہم ہوگا۔