یہ ٹرینیں اتر پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک میں رابطے کو فروغ دیں گی
نئی وندے بھارت ٹرینیں مسافروں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کریں گی، سفر کے وقت کو کم کریں گی اور سیاحت کو فروغ دیں گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 31 اگست 2024 کو دوپہر 12:30 بجے تین وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ 'میک ان انڈیا' اور آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہناتے  ہوئے، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس تین راستوں: میرٹھ - لکھنؤ؛ مدورئی - بنگلورو اور چنئی - ناگرکوئل پر رابطے کو بہتر بنائے گی۔

میرٹھ سٹی - لکھنؤ وندے بھارت مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے میں تقریباً 1 گھنٹہ بچانے میں مدد کرے گی۔ اسی طرح، چنئی ایگمور – ناگرکوئل وندے بھارت اور مدورئی – بنگلورو وندے بھارت ٹرینیں بالترتیب 2 گھنٹے سے زیادہ اور تقریباً 1 گھنٹہ 30 منٹ کی بچت کریں گی۔

یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں خطے کے لوگوں کو رفتار اور آرام کے ساتھ سفر کرنے کے لیے عالمی معیار کا ذریعہ فراہم کریں گی اور یہ تین ریاستوں - اتر پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک کی ضروریات  کو پورا کریں گی۔ ان وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا تعارف باقاعدہ مسافروں، پیشہ ور افراد، کاروباری اور طلباء برادری کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ریل سروس کے ایک نئے معیار کا آغاز کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi