وزیراعظم نریندرمودی 12 اپریل 2023 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ٹرین جے پور سے دہلی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔اس وندے بھارت ایکسپریس کی باقاعدہ سروس 13 اپریل 2023 سے شروع ہوگی اور جے پور ،الور اور گڑگاؤں میں اسٹاپ کے ساتھ اجمیر اور دہلی کینٹ کے درمیان چلے گی۔
نئی وندے بھارت ایکسپریس دہلی کینٹ اور اجمیر کے درمیان کی دوری پانچ گھنٹے 15 منٹ میں طے کرے گی۔اسی روٹ کی موجودہ سب سے تیز ٹرین شتابدی ایکسپریس دہلی کینٹ سے اجمیر کےلئے چھ گھنٹے 15 منٹ کا وقت لیتی ہے۔اس طرح نئی وندے بھارت ایکسپریس اسی روٹ پر چلنے والی موجودہ سب سے تیز ٹرین کے مقابلے میں 60 منٹ تیز ہوگی۔
اجمیر- دہلی کینٹ وندے بھارت ایکسپریس ہائی رائز اوور ہیڈ الیکٹرک (او ایچ ای) خطے پر دنیاکی پہلی ہائی اسپیڈ پسنجر ٹرین ہوگی۔یہ ٹرین پشکر،اجمیر شریف درگاہ وغیرہ سمیت راجستھان کے اہم سیاحتی مقامات کی کنیکٹی ویٹی میں بہتری لائےگی۔بڑھی ہوئی کنیکٹی وٹی سے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔