دہلی کینٹ کو اجمیر سے جوڑنے والی ٹرین اسی روٹ پر چلنے والی شتابدی ایکسپریس کے مقابلے 60 منٹ پہلے پہنچے گی
اجمیر-دہلی کینٹ وندے بھارت ایکسپریس ہائی رائز اوورہیڈ الیکٹرک (او ایچ ای) خطے پر دنیا کی پہلی سیمی ہائی اسپیڈ پسنجر ٹرین ہوگی

وزیراعظم نریندرمودی 12 اپریل 2023 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ٹرین جے پور سے دہلی کینٹ ریلوے اسٹیشن  کے درمیان چلے گی۔اس وندے بھارت ایکسپریس  کی باقاعدہ سروس 13 اپریل 2023 سے شروع ہوگی اور جے پور ،الور اور گڑگاؤں  میں اسٹاپ کے ساتھ اجمیر اور دہلی کینٹ کے درمیان چلے گی۔

نئی وندے بھارت ایکسپریس دہلی کینٹ اور اجمیر کے درمیان کی دوری پانچ گھنٹے 15 منٹ میں طے کرے گی۔اسی روٹ کی موجودہ سب سے تیز ٹرین شتابدی ایکسپریس دہلی کینٹ سے اجمیر کےلئے چھ گھنٹے 15 منٹ کا وقت لیتی ہے۔اس طرح نئی وندے بھارت ایکسپریس اسی روٹ پر چلنے والی موجودہ سب سے تیز ٹرین کے مقابلے میں 60 منٹ تیز ہوگی۔

اجمیر- دہلی کینٹ وندے بھارت ایکسپریس ہائی رائز اوور ہیڈ الیکٹرک (او ایچ ای) خطے   پر دنیاکی پہلی ہائی اسپیڈ پسنجر ٹرین ہوگی۔یہ ٹرین پشکر،اجمیر شریف درگاہ وغیرہ سمیت راجستھان کے اہم سیاحتی مقامات کی کنیکٹی ویٹی میں بہتری لائےگی۔بڑھی ہوئی کنیکٹی وٹی  سے خطے  میں سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'

Media Coverage

'India Delivers': UN Climate Chief Simon Stiell Hails India As A 'Solar Superpower'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”