یہ ملک کی 19ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی
وندے بھارت ٹرین سے ممبئی اور گوا کے درمیان کا سفر تقریباً ساڑھے سات گھنٹے میں طے کیاجائے گا۔اس روٹ پرچلنے والی موجودہ تیزرفتارٹرین کے مقابلے اس ٹرین سے سفرکے اوقات میں تقریباً ایک گھنٹے کی کمی ہوگی
یہ ٹرین مسافروں کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرائے گی اوراس سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جون کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین  کو مڈگاؤں ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ‘میک ان انڈیا’ اور آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو حقیقت بناتے ہوئے ، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس ممبئی-گوا  روٹ میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور علاقے کے لوگوں کو تیز رفتار اور آرام  دہ سفر فراہم کرے گی۔یہ ٹرین ملک میں چلنے والی 19ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔

یہ ٹرین ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گوا کے مڈگاؤں اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ یہ سفر تقریباً ساڑھے سات گھنٹے میں طے کیا جائے  گا جس سے دونوں جگہوں کو جوڑنے والی موجودہ تیز رفتار ٹرین کے مقابلے میں سفر کےا وقات  میں تقریباً ایک گھنٹے کی کمی واقع ہو گی۔

ملک میں ہی تیارکی گئی یہ  ٹرین، عالمی معیار کی سہولیات اورکووچ ٹکنالوجی کے ساتھ جدید حفاظتی  خصوصیات سے آراستہ ہے ، مذکورہ ٹرین سے  دونوں ریاستوں میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones