نئی دہلی، 11 ستمبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 13 ستمبر کو بہار میں پیٹرولیم شعبے سے متعلق تین کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں پرادیپ۔ ہلدیا ۔ درگاپور پائپ لائن توسیعی پروجیکٹ کے درگاپور ۔ بانکا سیکشن اور دو ایل پی جی باٹلنگ پلانٹس شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کو پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی قیادت میں انڈین آئل اور ایچ پی سی ایل، پی ایس یو کے ذریعہ مکمل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔

پائپ لائن پروجیکٹ کا درگاپور ۔ بانکا سیکشن

انڈین آئل کے ذریعہ تعمیر کردہ 193 کلو میٹر طویل درگاپور۔بانکا پائپ لائن سیکشن، پرادیپ ۔ ہلدیا ۔ درگاپور پائپ لائن توسیع پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے، جس کا سنگ بنیاد 17 فروری 2019 کو وزیر اعظم کے ذریعہ رکھا گیا تھا۔ درگاپور ۔ بانکا سیکشن بہار کے بانکا میں واقع نئے ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ تک، موجودہ 679 کلو میٹر طویل پرادیپ ۔ ہلدیا ۔ درگا پور ایل پی جی پائپ لائن کی توسیعی لائن ہے۔ 14 ڈایامیٹر کی یہ پائپ لائن تین ریاستوں مغربی بنگال (60 کلو میٹر)، جھارکھنڈ (98 کلو میٹر)، اور بہار (35 کلو میٹر) سے ہوکر گزرتی ہے۔ فی الحال، پائپ لائن نظام میں ایل پی جی انجیکشن پرادیپ ریفائنری، ہلدیا ریفائنری اور آئی پی پی ایل ہلدیا سے کیا جا سکتا ہے۔ پورے پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد ایل پی جی انجیکشن کی سہولت پرادیپ درآمداتیی ٹرمنل اور برونی ریفائنری سے بھی دستیاب ہوں گی۔

درگاپور سیکشن کے تحت پائپ لائن کو بچھانے کے عمل میں مختلف قدرتی اور انسانی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ 13 ندیوں (جن میں سے ایک 1077 میٹر طویل اجے ندی بھی ہے)، 5 قومی شاہراہوں، اور 3 ریلوے کراسنگس سمیت مجموعی طور پر 154 کراسنگ کو عبور کیا گیا۔ یہ پائپ لائن پانی کے بہاؤ میں خلل پیدا کیے بغیر جدید ہوریزونٹل ڈائرکشنل ڈرلنگ تکنیک کے توسط سے زیر آب بچھائی گئی۔

 

بانکا، بہار میں ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ

انڈین آئل کا ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ ریاست میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرکے بہار کی ’خودکفالت‘ میں اضافہ کرے گا۔ یہ باٹلنگ پلانٹ تقریباً 131.75 کروڑ کی لاگت سے بہار میں بھاگلپور، بانکا، جاموئی، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار جیسے اضلاع میں سہولیات فراہم کرانے کے علاوہ جھارکھنڈ میں گوڈا، دیوگڑھ، دومکا، صاحب گنج اور پاکور جیسے اضلاع میں سہولیات فراہم کرانے کی غرض سے تعمیر کیا گیا۔1800 ایم ٹی کے بقدر ایل پی جی اسٹوریج صلاحیت اور یومیہ 40000 سلنڈر بھرنے کی صلاحیت کے ساتھ یہ پلانٹ ریاست بہار میں راست اور غیر راست طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرےگا۔

چمپارن (ہرسدھی)، بہار میں ایل پی جی پلانٹ

مشرقی چمپارن ضلع میں واقع ہرسدھی میں ایچ پی سی ایل کے 120 ٹی ایم ٹی پی اے ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ کی تعمیر 136.4 کروڑ روپئے کے بقدر کے سرمایے سے عمل میں آئی۔ یہ پلانٹ 29 ایکڑ زمین پر تعمیر کیا گیا اور اس کا سنگ بنیاد 10 اپریل 2018 کو وزیر اعظم کے ذریعہ رکھا گیا۔ یہ باٹلنگ پلانٹ بہار میں مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، مظفرپور، سیوان، گوپال گنج اور سیتامڑھی جیسے اضلاع میں ایل پی جی کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

یہ تقریب ڈی ڈی نیوز پر راست طور پر نشر کی جائے گی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.