وزیر اعظم اُجین اور اندور کے درمیان دو نئی ایم ای ایم یو ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھائیں گے
وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ریلوے سے متعلق متعدد اقدامات کا آغاز بھی کریں گے

نئی دہلی،  14/نومبر 2021 ۔  پندرہ نومبر کو مدھیہ پردیش کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی سہ پہر 3 بجے دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن 2021 کا افتتاح کریں گے۔

گونڈ سلطنت کی بہادر اور بے خوف رانی کملاپتی کے نام سے منسوب دوبارہ تعمیر شدہ رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن مدھیہ پردیش میں پہلا عالمی معیار کا ریلوے اسٹیشن ہے۔ سرکاری نجی شراکت داری (پی پی پی) طریقے سے دوبارہ تعمیر شدہ اس اسٹیشن کو گرین عمارت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو عالمی معیار کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے اور جس کی تعمیر کرتے وقت دیویانگوں کی آسان آمد و رفت کا خیال بھی رکھا گیا ہے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ریلوے سے متعلق متعدد اقدامات کا آغاز بھی کریں گے، جس میں گیج کی تبدیلی اور برق کاری سے لیس اُجین – فتح آباد چندراوتی گنج، براڈ گیج سیکشن، بھوپال – بارکھیڑا کی تیسری لائن اور گیج کی تبدیلی و برق کاری سے لیس، ماتھیلا – نیمار کھیری براڈ گیج سیکشن اور برق کاری سے متصف، گونا – گوالیار سیکشن شامل ہیں۔ وزیر اعظم اُجین – اندور اور اندور – اُجین کے درمیان دو نئی ایم ای ایم یو ریل گاڑیوں کو جھنڈی بھی دکھائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"