وزیر اعظم ‘‘ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیک اسٹریس مینجمنٹ ’’ رائے پور کے نئے تعمیر شدہ کیمپس کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم زرعی یونیورسٹیوں کو گرین کیمپس ایوارڈس بھی تقسیم کریں گے

آب ہوا کے لئے ساز گار   ٹیکنالوجیز  اپنا نے کے لئے  بڑے پیمانے پر  بیداری  کرنے سے متعلق ایک  کوشش کے طور پر  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی ، 28 ستمبر  کو دن  میں 11 بجے  ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ  خصوصی خصوصیات والی  فصلوں کی  35 قسمیں قوم کے نام وقف کریں گے۔  اس کل ہند  پروگرام کا اہتمام  تمام آئی سی  اے آر  انسٹی ٹیوٹس، ریاستی  اور مرکزی زرعی  یونیورسٹیوں اور کرشی وگیان   کیندروں ( کے وی کیز ) میں کیا جا رہا ہے ۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم  رائے پور  میں‘‘ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹک  اسٹریس مینجمنٹ  ’’ کے نئے تعمیر  شدہ کیمپس کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم  زرعی یونیورسٹیوں کو گرین کیمپس ایوارڈس تقسیم کر نے کے ساتھ ساتھ  اختراعی  طریقے  اختیار کرنے والے   کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے   اور وہاں  موجود اجتماع   سے خطاب کریں گے ۔

زراعت کے مرکزی وزیر  اور چھتیس گڑھ کے وزیر   اعلیٰ  بھی اس موقع پر  موجود ہوں گے 

مخصوص خواص  کی حامل فصلوں کی قسموں کے بارے میں

زرعی تحقیق  سے متعلق  بھارتی  کاؤنسل ( آئی سی اے آر )  نے خصوصی خصوصیات  والی فصلوں  کی قسمیں  تیار  کی ہیں تاکہ آب و  ہوا  میں تبدیلی اور  نقص تغذیہ  کے دوہرے چیلنجوں سے  نمٹا جا سکے ۔ سال 2021 میں خصوصی خصو صیات  والی فصلوں کی 35 قسمیں تیار کی گئی ہیں ۔ ان میں آب و ہوا  کے لئے  سازگار  اور زیادہ غذائیت  والی فصلیں شامل ہیں ۔

ان مخصوص خواص  کی حامل فصلوں کی قسموں میں وہ فصلیں بھی شامل ہیں  جو بعض  فصلوں  میں پائے جانے والے ان غذائیت  کے مانع  عناصر  کے مسئلے  سے نمٹتی  ہیں   جو انسانی اور جانوروں کی صحت  پر مفر اثر ڈالتے ہیں ۔ اہم خصوصیات والی  دیگر  قسمیں  سویا بین ، چینی گنّا  اور چھوٹی مکئی  اور دیگر  اناج  میں تیار کی گئی ہیں ۔

نیشنل  انسٹی  ٹیوٹ  آف  بایوٹک  اسٹریس مینجمنٹ  کے بارے  میں

  رائے  پور  مقام پر  دی  نیشنل انسٹی ٹیوٹ   آف  بایوٹک  اسٹریس مینجمنٹ  ، بایوٹک  اسٹریسز  میں بنیادی اور  حکمت عملی پر مبنی  تحقیقی کام  کرنے ، انسانی وسائل تیار کرنے  اور  پالیسی  سے متعلق  مدد فراہم کرنے کے  مقصد  سے قائم کیا گیا ہے ۔اس انسٹی  ٹیوٹ  نے اکیڈمک  سیشن  21-2020 سے پی جی کو رسز کا بھی آغاز  کیا ہے ۔

گرین کیمپس ایوارڈس کے بارے میں

گرین کیمپس ایوارڈ س ، ریاستی اور مرکزی زرعی یونیورسٹیوں  کو ترغیب  فراہم کرنے  کی غرض سے شروع  کئے گئے ہیں  تاکہ یہ زرعی یونیورسٹیاں ایسے طور طریقے تیار کریں  اور  انہیں   اختیار  کریں جن کی  بدولت  ان کے کیمپس  زیادہ  ہرے بھرے  اور صاف  ستھرے  بنیں  اور طلباء کو ‘‘ سووچھ بھارت مشن ’’ اور‘‘ فضلہ  سے دولت مشن ’’ میں شمولیت اختیار کرنے کے تئیں راغب کیا جا سکے  اور برادری  کو قومی  تعلیمی  پالیسی  2020 کے مطابق  اس سے  منسلک کیا جا سکے ۔     

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.