نئی دہلی 5 جنوری 2021: وزیر اعظم نریندر مودی مغربی مخصوص مال برداری راہداری(WDFC) کے ریواڑی۔مدار سیکشن کو 7 جنوری 2021 کو دن میں گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قوم کے لئے وقف کریں گے۔ وزیر اعظم دنیا کی پہلی ڈبل اسٹیک ڈیڑھ کلو میٹر طویل بجلی سے چلنے والی کنٹینر ٹرین کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔اس موقع پر یہ ٹرین نیو اٹیلی سے نیو کشن گڑھ جائے گی۔ راجستھان اور ہریانہ کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

WFFC کاریواڑی۔مدار سیکشن

مغربی مخصوص مال بردار راہداری کاریواڑی۔ مدار سیکشن ہریانہ میں (اندازۃ 79 کلو میٹر، مہندر گڑھ اور ریواڑی اضلاع) میں واقع ہے اور راجستھان میں (اندازۃ 227 کلو میٹر، جے پور، اجمیر، سِکر، ناگور اور الور اضلاع)۔ یہ 9 نئے تعمیر شدہ DFCاسٹیشنوں پر مشتمل ہے جس میں سے 6 کراسنگ اسٹیشن یہ ہیں۔ نیو‘ڈبلا’ نیوبھگیگا، نیوسری مادھوپور، نیوپاچر ملک پور،نیوسکن اور نیوکشن گڑھ، جبکہ دیگر 3 ریواڑی، نیواٹیلی اور نیو پھلیرا میں جنکشن اسٹیشن ہیں۔

اس اسٹریچ کے کھل جانے سے راجستھان اور ہریانہ کے ریواڑی، مانیسر، نرنول،پھلیرا اور کشن گڑھ علاقوں میں متعدد صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا اور کٹھواس کے CONCOR کے کنٹینر ڈپو کے بہتر استعمال کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس سیکشن سے مغربی بندرگاہ کا ندلا، پپاوا، مندھرا اور گجرات میں واقع دہیج کے ساتھ بہ آسانی رابطہ بھی یقینی ہوگا۔

اس سیکشن کے افتتاح کے بعد WDFC اور EDFC کے درمیان بلارکاوٹ کنکٹیوٹی ملے گی۔ اس سے قبل EDFC کے 351 کلو میٹر کے نیو بھاؤپور۔ نیو خورجہ سیکشن کو وزیر اعظم نے 29 دسمبر 2020 کو قوم کے لئے وقف کیا تھا۔

ڈبل اسٹیک لانگ ہول کنٹینر ٹرین آپریشن

ڈبل اسٹیک لانگ ہول کنٹینر ٹرین آپریشن میں 25 ٹن کا اضافی وزن شامل ہوگا۔DFCCILکے لئے اسے RDSO کے ویگن ڈپارٹمنٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔BLCS-A اور BLCS-B کے آزمائشی سفر مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ڈیزائن ایسا ہے کہ گنجائش کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور یکساں ترسیل اور پوائنٹ لوڈنگ کو یقینی بنا یا جاسکے گا۔

لانگ ہول ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرین پر یہ ویگن بھارتی ریلوے کے موجودہ ٹریفک کے مقابلے 4 گنا مال لے جاسکیں گے۔

DFCCIL مال گاڑیوں کو سو کلو میٹر فی گھنٹے زیادہ سے زیادہ کی رفتار سے چلائے گا جبکہ بھارتی ریلوے ٹریک پر اس وقت یہ رفتار 75 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ مال گاڑیوں کی اوسط رفتار کوموجودہ 26 کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھا کر DFC پر 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کیا جاسکے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 28 lakh companies registered in India: Govt data

Media Coverage

Over 28 lakh companies registered in India: Govt data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays homage to Chhatrapati Shivaji Maharaj on his Jayanti
February 19, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has paid homage to Chhatrapati Shivaji Maharaj on his Jayanti.

Shri Modi wrote on X;

“I pay homage to Chhatrapati Shivaji Maharaj on his Jayanti.

His valour and visionary leadership laid the foundation for Swarajya, inspiring generations to uphold the values of courage and justice. He inspires us in building a strong, self-reliant and prosperous India.”

“छत्रपती शिवाजी महाराज यांच्या जयंतीनिमित्त मी त्यांना अभिवादन करतो.

त्यांच्या पराक्रमाने आणि दूरदर्शी नेतृत्वाने स्वराज्याची पायाभरणी केली, ज्यामुळे अनेक पिढ्यांना धैर्य आणि न्यायाची मूल्ये जपण्याची प्रेरणा मिळाली. ते आपल्याला एक बलशाली, आत्मनिर्भर आणि समृद्ध भारत घडवण्यासाठी प्रेरणा देत आहेत.”