نئی دہلی۔ 3 جنوری      وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کوچی – منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن کو  قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ تقریب 'ون نیشن ون گیس گرڈ'  کی تشکیل کی سمت  میں ایک اہم سنگ میل  ثابت ہوگی۔  اس موقع پر مرکزی وزیربرائے  پٹرولیم و قدرتی گیس کے ہمراہ کرناٹک اور کیرالہ کے گورنر اوروزراء اعلی بھی شریک ہوں گے۔

پائپ لائن کے بارے میں

450 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کو جی اے آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے ، اس کی نقل و حمل کی  صلاحیت یومیہ  12 ملین میٹرک اسٹنڈرڈ مکعب میٹرک ہے ، اوریہ  کوچی (کیرالہ) میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ری گیسی فیکشن ٹرمینل ، ارناکولم ، تھرسور ، پالک کڈ ، ملاپورم ، کوزی کوڈ ے، کنّور اور کاسرگوڈ اضلاع سے گزرتے ہوئے منگلورو (دکشنا کنڑا ضلع ، کرناٹک) تک  قدرتی گیس  لے جائے گی۔ اس منصوبے کی کل لاگت تقریبا 3000 کروڑ روپے تھی۔ اور اس کی تعمیر سے 12 لاکھ سے زیادہ یومیہ فی کس کے روزگار پیدا ہوئے۔ پائپ لائن کی تنصیب انجینئرنگ کے لحاظ سے ایک چیلنج تھا کیونکہ پائپ لائن کے راستے میں 100 سے زائد مقامات پر آبی ذخائر کو عبور کرنے کی ضرورت تھی۔ اسے ایک خاص تکنیک کے ذریعہ تعمیر  کیا گیا جسے افقی ڈائریکشنل  ڈرلنگ طریقہ کہا جاتا ہے۔

پائپ لائن گھروں کو پائپ کے ذریعہ قدرتی گیس (پی این جی) اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کمپریسڈ قدرتی گیس (سی این جی) کی شکل میں ماحول دوست اور سستی ایندھن فراہم کرے گی۔ یہ پائپ لائن پورے اضلاع کے تجارتی اور صنعتی یونٹوں کو بھی  قدرتی گیس فراہم کرے گی۔ صاف  شفاف ایندھن کا استعمال فضائی آلودگی کو روکنے کے  ساتھ ساتھ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
How the makhana can take Bihar to the world

Media Coverage

How the makhana can take Bihar to the world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 25 فروری 2025
February 25, 2025

Appreciation for PM Modi’s Effort to Promote Holistic Growth Across Various Sectors