یہ پلانٹ تقریباً دو لاکھ ٹن چاول کے بھوسے سے سالانہ تقریبا! تین کروڑ لیٹر ایتھنول پیدا کرے گا
بائیو فیول کا پروڈکشن اضافی آمدنی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کراتے ہوئے کسانوں کو بااختیار بنائے گا
یہ ہر سال تقریباً تین لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج کو کم کرنے میں بھی تعاون کرے گا

بایو فیول کے عالمی دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 اگست 2022 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانی پت، ہریانہ میں سیکنڈ جنریشن (2 جی) ایتھنول پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

پلانٹ کا وقف کیا جانا حکومت کی جانب سے ملک میں بائیو فیول کے پروڈکشن اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے کئی برسوں میں اٹھائے گئے اقدامات کی ایک طویل سیریز کا حصہ ہے۔ یہ توانائی کے شعبے کو مزید سستا، قابل رسائی، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں کے عین مطابق ہے۔

ٹو جی ایتھنول پلانٹ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے ذریعہ  900 کروڑ روپے سے زیادہ کی تخمینہ لاگت سے تیا کیا گیا ہے اور پانی پت ریفائنری کے قریب واقع ہے۔ جدید ترین دیسی ٹکنالوجی پر مبنی، یہ پروجیکٹ تقریباً 3 کروڑ لیٹر ایتھنول سالانہ  تیار کرنے کے لیے سالانہ تقریباً 2 لاکھ ٹن چاول کے بھوسے (پرالی) کو استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے فضلے سے دولت کے حصول کی کوششوں میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔

زرعی فصلوں کی باقیات کے لیے آخری استعمال کی تخلیق کسانوں کو بااختیار بنائے گی اور ان کے لیے اضافی آمدنی پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ پروجیکٹ پلانٹ کے آپریشن میں شامل لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کرے گا اور چاول کے بھوسے کی کٹائی، ہینڈلنگ، ذخیرہ کرنے وغیرہ کے لیے سپلائی چین میں بالواسطہ روزگار پیدا کئے جائیں گے۔

اس پروجیکٹ میں خارج ہونے والا  مائع  صفر ہوگا۔ چاول کے بھوسے (پرالی) کو جلانے میں کمی کے ذریعے، یہ پروجیکٹ سالانہ تقریباً 3 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج کے برابر گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا، جسے ملک  کی سڑکوں پر  سالانہ تقریباً 63,000 کاروں کی جگہ لینے کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India