نئی دہلی،  3  نومبر 2020،    وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 نومبر 2020 کو ورچوول  گلوبل انویسٹر راؤنڈ ٹیبل  (وی جی آئی آر) کی صدرت کریں گے۔ یہ وی جی آئی آر بھارت سرکاری کی وزارت خزانہ  اور  نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ  انفرا اسٹرکچر فنڈ کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ سرکاردہ عالمی  ادارہ جاتی سرمایہ کاروں،   بھارتی کاروباری لیڈروں  اور بھارت سرکار کے  اعلی فیصلہ سازوں نیز  فائننشیل مارکٹ ریگولیٹروں کے درمیان  ایک خصوصی بات چیت ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ، خزانے کے وزیر مملکت  ، آر بی آئی کے گورنر  اور دیگر معززین بھی  اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اس راؤنڈ ٹیبل میں دنیا کے بڑے   20پنشن  اور سوورین  ویلتھ فنڈز  کی شرکت  ہوگی  جن کی کل سرمایہ کاری تقریباً 6  ٹریلین امریکی ڈالر  ہے۔ یہ عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کار اہم علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں امریکہ، یوروپ، کناڈا، کوریا، جاپان،مشرق وسطی، آسٹریلیا اور سنگا پور شامل ہیں۔ اس تقریب میں  ان فنڈز کے  اہم  فیصلہ ساز یعنی  سی ای اوز اور سی آئی اوز  شرکت کریں گے۔ ان میں کچھ سرمایہ کاری پہلی مرتبہ  بھارت سرکار کے رابطے میں آئیں گے۔ عالمی سرمایہ کاروں کے علاوہ  راؤنڈ ٹیبل میں  بہت سے اعلی  بھارتی کاروباری لیڈر بھی شرکت کریں گے۔

وی جی آئی آر 2020 میں  بھارت کے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے منظر نامے ، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور حکومت کے  اس وژن  کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا کہ  بھارت کو  5 ٹریلین امریکی ڈالر کی  معیشت کے راستے پر چلنا ہے۔ یہ  تقریب سرکردہ  عالمی سرمایہ کاروں اور بھارتی کاروباری لیڈروں کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اس بارے میں سینئر  پالیسی سازوں سے بات چیت کریں کہ کس طرح بھارت میں  بین الاقوامی سرمایہ کاری کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکتا ہے۔ بھارت میں  غیر ملکی سرمایہ کاری موجودہ مالی سال کے  پہلے 5 مہینوں میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ وی جی آئی آر 2020  تمام ساجھیداروں کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ  اس شراکت داری کو  مزید مستحکم بنائیں جو  ان بین الاقوامی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے قائم کی گئی ہے جو  اپنی بھارتی  سرمایہ کاری میں اضافے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India