کانفرنس کا مرکزی موضوع: گزربسر میں آسانی
غوروفکر کے اہم موضوعات: زمین، بجلی، پینے کا پانی، صحت اور اسکولی تعلیم
سائبر سیکورٹی، خواہشمند بلاک اور ڈسٹرکٹ پروگرام، اسکیموں کو معقول بنانے اور نئے دور کی ٹکنالوجیوں کے بہترین طور طریقوں پر خصوصی سیشن منعقد کیے جائیں گے
وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 اور 29 دسمبر 2023 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کی تیسری کانفرنس ہے۔ پہلی کانفرنس جون 2022 میں دھرم شالا میں اور دوسری جنوری 2023 میں دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی 28 اور 29 دسمبر 2023 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی تیسری قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کی تیسری کانفرنس ہے۔ پہلی کانفرنس جون 2022 میں دھرم شالا میں اور دوسری جنوری 2023 میں دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔

کوآپریٹو وفاقیت کے اصول کو عملی جامہ پہنانے کے وزیر اعظم کے وژن سے تجریک پاکر مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکت داری پر مبنی حکمرانی اور ساجھے داری کی حوصلہ افزائی کے لیے چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس 27 سے 29 دسمبر تک منعقد ہوگی۔

سہ روزہ کانفرنس میں مرکزی حکومت کے نمائندوں، چیف سکریٹریوں اور تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر سینئر عہدیداروں پر مشتمل 200 سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔ یہ سرکاری مداخلتوں کی فراہمی کے میکانزم کو مضبوط بنا کر دیہی اور شہری آبادی دونوں کے لیے بہتر معیار زندگی کے حصول کے لیے مشترکہ اقدامات کی بنیاد رکھے گی۔

اس سال چیف سکریٹریوں کی قومی کانفرنس کا اہم موضوع ’زندگی گزارنے میں آسانی‘ ہوگا۔ کانفرنس میں مشترکہ ترقیاتی ایجنڈے کے ارتقا اور نفاذ پر زور دیا جائے گا اور ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں مربوط کارروائی کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

فلاحی اسکیموں تک آسان رسائی اور خدمات کی فراہمی میں معیار پر خصوصی زور دینے کے ساتھ ، کانفرنس میں پانچ ذیلی موضوعات جن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وہ زمین ، بجلی، پینے کا پانی صحت، اور اسکولی تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ سائبر سکیورٹی: ابھرتے ہوئے چیلنج پر بھی خصوصی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ مصنوعی ذہانت ، زمین سے جڑی کہانیاں: خواہش مند بلاک اور ضلعی پروگرام؛ ریاستوں کا کردار: اسکیموں اور خودمختار اداروں کو معقول بنانا اور سرمائے کے اخراجات میں اضافہ کرنا؛ گورننس میں مصنوعی ذہانت: چیلنج اور مواقع جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نشہ چھڑانے اور بازآبادکاری پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ امرت سروور، سیاحت کا فروغ، برانڈنگ اور ریاستوں کا کردار؛ اور پی ایم وشوکرما یوجنا اور پی ایم سواندھی جیسے موضوع بھی کانفرنس کی زینت بنیں گے۔ کانفرنس میں ہر موضوع کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں کو بھی پیش کیا جائے گا تاکہ ریاستیں اپنی ضروریات کے مطابق کسی ایک ریاست میں حاصل کی گئی کامیابی کو دہرا سکیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi