نئیدہلی۔21؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی پرگتی –آئی سی ٹی پر مبنی ، کثیر ماڈل پلیٹ فارم کے ذریعے22جنوری 2020 کو 32ویں مذاکرات کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ سرگرم حکمرانی اور بروقت عملدرآمد کےمقصد سے منعقد کی جائے گی۔
وزیراعظم نے 12 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے پرگتی پروجیکٹوں پر پچھلی 31 مرتبہ کی بات چیت کا جائزہ لیا۔ 2019 کی پچھلی مرتبہ کی پرگتی میٹنگ میں 16 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر سے متعلق 61ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے 9 پروجیکٹوں پر بات چیت شروع کی گئی تھی۔ میٹنگ میں بیرون ملک کام کرنے والے بھارتی شہریوں کی شکایات ، قومی زرعی مارکٹ ، امنگوں والے ضلع کے پروگرام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پروگراموں اور اقدامات جیسے مختلف موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
وزیراعظم نے 25 مارچ 2015 کو کثیر مقصدی اور کثیر ماڈل والے حکمرانی کے پلیٹ فارم پرگتی کی شروعات کی تھی ، پرگتی ایک مربوط اور باہم سرگرم پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عام آدمی سے متعلق حکمرانی کرنا ہے۔ پرگتی سے حکومت ہند کے اہم پروگراموں اور پروجیکٹوں نیز مختلف ریاستی سرکاروں کے اہم پروجیکٹوں پر گہری نظر رکھنے اور اس کا جائزہ لینے میں ایک ساتھ مدد ملی ہے۔